6 ستمبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے امامت کورس کے طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شعبہ عزیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کی ترغیب دلائی نیز نمازِ جنازہ اور تدفین کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر ملتان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عرسِ حضرت سیّدنا بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اولیائے کرام کی سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مزار شریف پر قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ زائرین کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف سیّد ایاز الحسن سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کو کفن دفن کے حوالے سے معلومات دینے کے لئے کوئٹہ بلوچستان کی روزی خان مارکیٹ میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان کے مدرسین سمیت مارکیٹ کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس نشست میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں شعبہ کفن دفن کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

اس موقع پر ٹاؤن نگران نور العینین عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار قاری حسنین عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:امتیاز عطاری صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 ستمبر 2022ء بروز منگل کوئٹہ کے علاقے زرغور ٹاؤن کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین سمیت علاقے کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:امتیاز عطاری صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دینےکے لئے دعوتِ اسلامی کےتحت  شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے حافظ غلام مرتضی قادری (امام و خطیب جامع مسجد انوار چشتیہ مہتمم جامعہ انوارچشتیہ تعلیم القرآن للبنات ڈسکہ) سےملاقات کی۔

ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دارمولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دارمولانا فاروق عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے حافظ غلام مرتضی قادری کو شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور شعبہ کے تحصیل ذمہ دار مولانا فاروق عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مولانا حافظ محمد فضل عثمان سلطانی اور مولانا محمد زوار جلالی (مدرس دارالعلوم نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ ڈسکہ) سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک اور پاکستان میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق گفتگو کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 ستمبر 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا فیضان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں اس اجتماعِ پاک کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی کے نگران اور شعبہ FGRF کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ کو دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین عطاری موجودتھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی FGRF پاکستان بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھر پور انداز میں مدد فراہم کررہی ہے۔ دُشوار گزار علاقوں میں پاک آرمی، پاک نیوی اور پاک بحریہ کی ٹیم شعبہ FGRFکی مدد کررہی ہے اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کی خیر خواہی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں شعبہ FGRF کے ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے میر پور خاص سندھڑی ائیر بیس میں Chief Air Baseکمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں راشن اور کھانا تقسیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سےشعبہ FGRFپکا ہواکھانا سندھڑی ایئر بیس پر پہنچارہی ہے جہاں سے وہ مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔


”یوم تحفظ عقیدۂ ختم نبوت“ منانے کے لئے فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع کا انعقاد

اجتماع میں کراچی بھر کے جامعات المدینہ سے تقریباً 10 ہزار طلبہ و اساتذۂ کرام شریک ہوئے

تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر2022ءکو ”یومِ تحفظ عقیدۂ ختم نبوت“کو منانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے اساتذۂ کرام، ناظمین اور کم و بیش 10 ہزار طلبۂ کرام نے براہ راست شرکت کی جبکہ ملک و بیرون ملک میں قائم جامعات المدینہ بوائز اینڈ گرلز کے اسٹوڈنٹس بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”عقیدۂ ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو درس نظامی مکمل کرکےمنصب امامت پر فائز ہوکر عقیدۂ ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری حفظہ اللہ نے علم و حکمت سے بھر پور ”عقیدہ ختم نبوت“ پر گفتگو فرمائی۔ اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعاپر ہوا۔


دعوت کا ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی  ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف مقامات (مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں ) پر بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو درست مخارج کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ قرآن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔اس مدرسے کا دورانیہ کم و بیش 35 سے 45 منٹ تک ہوتا ہے نیز مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں 12ستمبر 2022ء کو ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے اختتام پر ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیو ں کو اسناد بھی دی جائیں گی۔


عاشقان رسول کی دینی و فلاحی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ ومبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔اجتماعات کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا جائیگا جبکہ آخر میں ذکر اللہ اور رقت انگیزدعائیں بھی کی جائیں گی۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والے ان اجتماعات کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ تلہ گنگ نزد کمپیوٹر کانٹا، ٹرک اڈا مین بائی پاس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدینہ مسجد نئی آباد نزد مزدور پلی ساہیوال میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، رضا مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، فیضان اسلام، خیابان سحر فیز7، DHAکراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد حسینی بھٹ آئی لینڈ ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔