لاہور کے ریجنل ڈائیریکٹرزبیر عطاری مدنی
کادارالمدینہ لاہورکے مختلف کیمپسز کا دورہ
کسی بھی ادارے کے عہدہ داران کا وقتاًفوقتاً
اپنے ادارے کےاسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ
لینا اور ادارے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ان کی تربیت کرناادارے کو ترقی کی
راہوں پر گامزن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
الحمدللہ
عزوجل دارالمدینہ
میں عملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داران کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتاہے۔
گذشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کے لاہور ریجنل ڈائیریکٹر زبیر
عطاری مدنی نے دارالمدینہ لاہور کے
مختلف کیمپسز کا دورہ کیاجس میں انہوں نےتعلیمی،تربیتی
اور انتظامی امور کا جائزہ لیا، توجہ طلب امور پر اسٹاف کی تربیت بھی کی۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)