دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ نگرانی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں 63 دن  کے مدنی تربیتی کورس میں شرکا کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں اس کورس میں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے شرکاکے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا اور چند اشارے بھی سکھائے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن  کے ذمہ داران نے حب پریس کلب کا وزٹ کیا۔

اس دوران میں پریس کلب کے صدروچیف ایڈیٹر روزنامہ بولان محمد الیاس کمبوہ، نائب صدر محمد ابراہیم مشتاق کمبوہ، جنرل سیکٹری دیدار علی رونجھو، جوائنٹ سیکٹری عاشق بلوچ اور آفس سیکٹری ضیاء الدین کمبوہ سے ملاقات کی۔

ریجن زمہ دار شجاعت عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اظہار مسرت کیا۔ بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دین کی تبلیغ دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے  کی غرض سے بنائی گئی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے علم کی شمع فروزاں کرنے میں شب وروز کوشاں ہے، مدنی چینل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس پر ایک سے ایک دلچسپ پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں جو ناظرین کی دلچسپی کا سامان بھی ہوتے ہیں اور علمِ دین کی اشاعت کا ذریعہ بھی۔

ان پروگرامز میں سے ایک پروگرام”ذوقِ نعت“(کوئز مقابلہ) بھی ہے جس کا آغاز ہر سال یکم صفر المظفر سے ہوتا ہے۔ اس پروگرام کے میزبان مبلغ دعوتِ اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی ہیں جو نہایت دلنشین انداز میں اس مقابلے کو لے کر چلتے ہیں۔

اس سال یکم صفر المظفر 1443ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 9“ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ آج رات اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں منعقد ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں جیتنے والی ”ٹیم اورنج “اور دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ”ٹیم براؤن“ آج مدمقابل ہوں گی۔فائنل کاآغاز رات 9 بجے ہوگا۔ ٹیم اورنج کی قیادت نعت خواں محمدمحمود عطاری اور ٹیم براؤن کی قیادت نعت خواں محمد وقار عطاری مدنی کررہے ہیں۔ پروگرام کے ہوسٹ مولانا اشفاق عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول سے گزارش کی ہے جن سے ممکن ہوسکے وہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والے اس گرینڈ فائنل میں تشریف لائیں اور علمِ دین سے اپنے سینے کو منور فرمائیں۔ پروگرام کے اختتام پر اعلیٰ حضرت امام اہل سنت ،الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی جائے گی جبکہ لنگر کا اہتمام بھی ہوگا۔ 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کراچی ریجن کے ذمہ داران کی لسبیلہ پریس کلب آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے صدر و چیف ایڈیٹر روزنامہ ایگل راؤاختر علی، محمد نواز بلوچ، قادر سیاں، محبوب شاہ وانی، راؤ اصغراور محمد صدیق مینگل سے ملاقات کی۔

اس دوران ریجن ذمہ دار شجاعت عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لاہور ریجن کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ نے ذمہ داران کو تربیت کے مدنی پھول ارشاد فرمائے شعبہ میں مزید اچھے انداز سے کسے کام کیا جائے اس پر کلام کلام کیا ذمہ داران کو نئے اہداف دئیے گے۔ یہ مدنی مشورہ رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری صاحب اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے لیا، اس دوران نگران شعبہ حسنین رضا عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔ اس مدنی مشورے میں رکن لاہور ریجن عثمان عطاری، زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔( رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں نواب شاہ کے مقامی ہوٹل علی  پیلس ہال میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نےشرکت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز اس دوران رکنِ شعبہ و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری اور رکن شعبہ محمود عطاری بھی موجود تھے۔

اس اجتماع ِ پاک کی مختلف نجی چینلز(بول نیوز ، جی ٹی وی نیوز ،جی این این نیوز، ہم نیوز ،ٹائم نیوزاور دہر تی نیوز )نے کوریج کی۔(رپورٹ: اسرارعطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔

عرس اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عرب کے عاشقان رسول کو اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے رسالہ ”شان امام احمد رضا“ بنام الدرر الحسان في مناقب الامام احمد رضا خان عربی زبان میں پیش کردیا ہے۔

25صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت میں پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

https://arabicdawateislami.net/bookslibrary/5432


25 ستمبر 2021ء بمطابق 18 صفر المظفر 1443ھ کو عالمی مدنی  مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر لاکھوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے جو کام مباح ہیں یا جوکام ضروری ہیں مثلاً رزقِ حلال کمانا ،جوکہ فرض کے بعدفرض ہے ،ان میں اچھی اچھی نیتیں کریں تو آخرت کی تیاری میں آجائے گا، سونے میں یہ نیت کرلیں کہ میں عبادت پر قوت حاصل کرنے کے لیے سوتاہوں تو یہ ساراثواب کاکام اورعبادت ہوجائےگا ،اس طرح مباح وجائز کاموں میں اچھی اچھی نیتیں کرکے پورادن آخرت کی تیاری کا جدول بنایا جاسکتاہے ،علمِ دین حاصل کرنے کے لیے وقت نکالئے،گناہوں بھرے کام ترک کرنا تو فرض ہے ،فضول کام بھی ترک کردیجئے،آدمی کرنا چاہے تو بہت کچھ کرسکتاہے ،اگرخود ہی سست ہے تو اس کا کیا علاج ہے ۔

مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : کیاسینی ٹائزر(Hand Sanitizer) بچوں کی پہنچ سے دُور رکھاجائے؟اس سے نقصان کا اندیشہ ہوتو کیا کیا جائے؟

جواب : سینی ٹائزر(Hand Sanitizer) بچوں کی پہنچ سے دوررکھیں ،بچے اِسے پی بھی سکتے ہیں ،اگرچہرے پر لگالیں گے تو ان کی آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتاہے ،اگرایساہوجائے تو ان کی آنکھوں پر پانی ڈالیں ،اگرآنکھیں سُرخ ہوجائیں تو فوراً ڈاکٹرکوچیک کروائیں ۔

سوال : اگرمشکلات اورپریشانیاں آئیں تو بندہ کیا کرے ؟

جواب: نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہونے والے مظالم کویا دکیا جائے ،کربلاوالوں کی تکالیف کوسامنے رکھا جائے تو صبرکرنا آسان ہوگا ،پریشانیاں تو آتی ہیں ،ان پرصبرکرکے ثواب کمانا چاہئے ،بے صبری کرنے سے ثواب کاخزانہ ضائع ہوجائے گا،اس نقصان کا مرنے کے بعد ہی اندازاہوسکے گا۔

سوال: کیا کبھی آپ کی مدینۂ منورہ میں مختصروقت میں حاضری بھی ہوئی ہے ؟

جواب:جی ہاں !ایک بارایسی حاضری ہوئی کہ جانے اورآنے کا سامان گاڑی میں ہی رہا اورحاضری کے بعد ہماری واپسی ہوئی ۔

سوال : بولنے سے پہلے سوچنے کی عادت ہو تواس کا کیا فائدہ ہے ؟

جواب : بولنے سے پہلے سوچنے کی عادت ہو تو کئی پریشانیوں سے نجات مل جائے ،مثال ہے کہ فائر(Fire)کرنے سے پہلے سوچنافائدے مند ہوگا ،فائر کرنےکے بعد توجو ہونا ہوتاہے ہوجاتاہے بعد میں سوچنافائدہ نہیں دیتا، البتہ بھول کوقبول کرلینا بھی اچھاہے ،اس سے عزت میں اضافہ ہوتاہے ۔

سوال : کیا اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی محبت ہمارامعیارہے ؟

جواب:جی ہاں !اعلیٰ حضرت ہماری کسوٹی اورمعیارہیں ،جو اعلیٰ حضرت کا ہے وہ ہماراہے ،جواعلیٰ حضرت کا نہیں ،ہمارانہیں، اللہ پاک ہمیں اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ کے قدموں میں رکھے۔

سوال: اِس ہفتے کےرِسالے باباجی اورگھرکےجھگڑے پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفیٰ ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” باباجی اورگھرکےجھگڑے “ پڑھ یا سُن لے اُسےایمان وعافیت کے ساتھ سبزسبزگنبدکےزیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں شہادت عطافرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 صفر المظفر 1443ھ بمطابق 18 ستمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں۔

مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : علم کی چابی کیا ہے ؟

جواب : علم کی چابی سوال ہے مگر فضول سوال نہیں کرنا چاہئے ۔

سوال : بچے کا نام کب رکھنا چاہئے ؟

جواب:افضل یہ ہے کہ ساتویں دن بچے کا عقیقہ کیا جائے اور نام رکھا جائے ، عقیقہ کرنے سے پہلے بھی نام رکھنا جائز ہے ۔ (نزھۃ القاری، 5  430/)۔ (عقیقہ کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"عقیقے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کیجئے)

سوال: کیا بچوں کو میٹھا پان اورمیٹھا چھالیہ کھاناچاہیئے؟

جواب: میٹھا پان اورمیٹھا چھالیہ بچوں اوربڑوں سب کو نہیں کھانا چاہئے ،اس سےمعدہ خراب ہوتاہے،اپنی صحت کا خیال رکھیں ،بچوں کو تو یہ دکھائیں بھی نہیں کیونکہ ان کا گلااورمنہ نازک ہوتےہیں۔

سوال:گیارہویں شریف(محفل،لنگر،ایصالِ ثواب اجتماع وغیرہ) کرنے کے کیافوائدہیں ؟

جواب:گیارہویں شریف کرنے سے غوث ِپاک کی محبت بڑھے گی ،بزرگوں کی برکتیں ملیں گی ،اسلامی تاریخیں بھی یا درہیں گی ،میرامشورہ ہے ہرماہ گیارہویں شریف کیا کریں ۔

سوال : سانپ(Snake) سے بچنے کا طریقہ بتادیجئے ؟

جواب: ایک پاؤنوشادرکو پانچ سیر(5Kg)پانی میں گھول کرگھرکے تمام بِلّوں سوراخوں اورکونوں میں چھڑک دیں،اگرگھرمیں سانپ ہوگاتو بھاگ جائے گااورکبھی کبھی یہ پانی چھڑکتے رہیں تو اس مکان میں سانپ نہیں آئے گا،ان شآء اللہ الکریم ،دوسری ترکیب یہ ہے کہ گھرکے بِلّوں اوردوسرے سب سوراخوں میں رائی ڈال دیں ان شآءاللہ الکریم سانپ فوراًمرجائے گااوراگراپنے آس پاس رائی ڈال کرسوئیں تو ان شآء اللہُ الکریم سانپ قریب نہیں آئے گا۔(مدنی پنج سورہ ،صفحہ نمبر373)

سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ کریم جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“ پڑھ یا سن لے اسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر دینی مسائل پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری کے ہمراہ شوگراں کاغان ویلیK.P.K میں مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔

حاجی امین عطاری نے سیاحتی مقام پر آنے والے ٹوریسٹ مرد و خواتین کےلئے الگ الگ نماز پڑھنے کی سیپرِٹ جگہ کے قیام کرنے پر گفتگو کی اور اہداف دیئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت پارس کاغان ولی K.P.Kمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ مدرسین اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے ماتحتوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے اوردینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں دینی کاموں کےسلسلے میں خبیر پختونخواہ کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ رکن شوریٰ نے کیوائی کاغان ویلی K.P.Kمیں کراچی سے آئے ہوئے ٹوریسٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)