دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 کی گلستان جوہر کابینہ میں کابینہ سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز انفرادی عبادات کو بڑھانے کاذہن دیا۔ ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ جدول رکھنے اوراصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت کراچی ساؤتھ زون 2 میں زون سطح پر مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےامیر اہل سنت دامت برکاتہم ا لعالیہ کی قربانیاں اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارے میں معلومات دی نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کواسلامی بہنوں کی سہولت کے مطابق وقت میں تبدیلی کرنےکےمتعلق نکات بتائےاور اس کے نفاذ پر مشاورت و نگران اسلامی بہنوں سے بات چیت کرنےکاذہن دیا۔اس کےعلاوہ ادارتی شعبوں کا تعارف پیش کیا اور اس کے ساتھ ہی سفری جدول پر نکات دیئےنیز ربیع الاول کے اہم نکات و ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔


ڈویژن حنفیہ علاقہ تاج مسجد روڈ میں قائم ایک بیوٹی پارلر میں دینی حلقے کاانعقاد 

Mon, 20 Sep , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈویژن حنفیہ علاقہ تاج مسجد روڈ میں قائم ایک بیوٹی پالرمیں دینی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کاذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس کےساتھ ہی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی اوررسالہ نیک اعمال پُر کرنے کاذہن د یا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح  اعمال للبنات کے تحت کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن گارڈن میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نماز میں خشوع و خضوع‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کوقراٰن پاک تجوید سے پڑھنے کےلئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کوجوائن کرنےکاذہن دیا ۔مزیدرسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے ،روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  کے تحت کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ کےدینی کام کرنے کے نکات سمجھائےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کاذہن دیا۔اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی اورمدارس المدینہ کے جائزے کے جدول بنانے کے بارے میں سمجھایا نیزشعبےمیں مزید کیسے بہتری آسکتی ہے اس حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

اسی طرح اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےزیراہتمام کوئٹہ زون میں ہونےوالے 12 دن کے معلمہ غیر رہائشی کورس میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کے حاضری رجسٹر کاجائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ شعبے کےدینی کام کرنے کے حوالےسے نکات بیان کئے ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے کابینہ استور ڈویژن گوری کوٹ کے ذیلی حلقے دریال1 ، دریال 2 ، دریال 3 احمد آباد اور ہلیچ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ کیا ۔

مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کےساتھ ہفتہ وار رسالےکامطالعہ کرنےاور احساس ِ ذمہ داری، نرمی، وعدے کی پاسداری کرنےکی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی مدنی مذاکرہ کی تعدادکےحوالےسےدیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی دعوت بھی دی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئےانہیں تحائف بھی دیئے ۔


پاکستان بھر میں ہونےوالےاسلامی بہنوں کےآٹھ دینی کاموں کی اگست 2021ء کی کارکردگیاں ایک نظر میں ملاحظہ ہوں :

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار430

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:70ہزار185

روزانہ امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:86ہزار197

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:4 ہزار168

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار707

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9ہزار42

سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:2لاکھ،63 ہزار،584

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:20ہزار311

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4لاکھ،94ہزار،992

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:55ہزار251


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں ملک سطح تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے ’’ مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ پاکستان سطح کی نگران اسلامی بہن نے تقرری کس طرح مکمل کی جائے اس حوالےسے ذمہ داراسلامی بہنوں کومدنی پھول سمجھائےاورجلدتقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔مزید ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ریجن نگران اسلامی بہن نے زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔

اس مدنی مشورے میں ماہ ربیع الاول کے مدنی پھول سمجھائے اور ماہ ربیع الاول میں دینے والی کارکردگیوں پر کلام ہوا۔ کارکردگی فارم بھی سمجھائے ۔اس کےعلاوہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو جلد از جلد ماہ ربیع الاول کے نکات ذیلی سطح تک سمجھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے ا ور كفن پہنانے كاعملی طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں مدنی پھول بتائے اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے اور غسل میت میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ زون جامعۃالمدینہ گرلزپاک پورہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیااورماہ ربیع الاول کے نکات سمجھائے۔مختلف شعبہ جات سےملنےوالےکارکردگی شیڈول کی تکمیلی کیفیت کا جائزہ لیا نیز بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھر میں ماہ اگست 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 131

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 270

دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:59 ہزار 743

بتائے گئےا وراد ِعطاریہ کی تعداد: 34 ہزار 134

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 513

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 11 ہزار280