دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” نیک اعمال “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ آخر میں ام عطار کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا۔