دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بالخصوص شعبہ محبتیں بڑھاؤ ، ماتحت ذمہ داران کا ماہانہ مشورہ لینا نیز کارکردگی شیڈول جمع کروانا اس کا جائزہ لیا نیز پورے ماہ کی کارکردگی کا اجمالی جائزہ سلائیڈز کے ذریعے چیک کیا اور آئندہ مزید بہتری کے لئے کوشش کرنے پر بات چیت کی۔


پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوورسیز ریجن نگران اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ملک مشاورت کے مشورے کا کیا طریقہ کار ہو، فزیکل کتنے عرصے میں ہو اس کے زیادہ سے زیادہ تنظیمی فوائد کس طرح حاصل ہو سکتے ہیں اس پر مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے عرب شریف ریجن نگران اور اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے عرب شریف کے حالات و نوعیت کے مطابق دینی کام کرنے سے متعلق امور پرنکات بتائے اور اس حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی و پاک آفس کی ناظمات اسلامی بہنوں کی نئے جدید انداز سے متعلق دینی کام کے طریقے کار پر بذریعہ انٹر نیٹ میٹنگ ہوئی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ، اس میں جو کامیابی ہو رہی ہے اس کا جائزہ لیا اور جو مسائل ہو رہے ہیں اس کا حل بتاتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹر نیٹ حرمین طیبین میں دینی کام سے متعلق مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی و ملک سطح حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہن نے حج و عمرہ کےایام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگانے ، حج و عمرہ پر جانے والیوں کے لئے ون ڈے سیشن کرنے، ملک و اوورسیز کی نگران اسلامی بہنوں کو حرمین طیبین کا تعارف بتانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 30 اگست 2022ء بروز منگل ناظم آباد کراچی کی جامع مسجد غوثیہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا جبکہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت لگے ہوئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 اگست 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام  صدر ٹاؤن کراچی کے رنچھوڑ لائن میں قائم جامع مسجدصابری میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کراچی سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا جبکہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا۔

حلقے کی ابتداء میں ڈویژن ذمہ دار احسان الحق عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طو پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید ڈویژن ذمہ دار نے 2 ستمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت یوم دعوت اسلامی کے موقع پر گوجرانوالہ کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقاص عطاری گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 اگست 2022ء بروز پیر سندھ سیکریٹریٹ میں قائم جائے نماز فیضانِ مولا علی رضی اللہ عنہ میں طہارت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً چند ضروری چیزیں بیان کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے سندھ بھر کے کیمپسز میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2022ء سے ہواجس پر  Orientation Day کا انعقاد کیا گیا جب کہ باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز 2اگست 2022ءسے ہوا۔

اس Orientation Dayمیں والدین نےاسکول کے مختلف حصوں، کلاسز، کمپیوٹر لیب، سائنس لیب اورمونٹیسوری سیکشن کا دورہ کیا نیز اسکول میں فراہم کی جانے والی تدریسی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی اور اپنی تجاویز بھی دیں۔

علاوہ ازیں پنجاب بھر کے کیمپسز میں موسم ِ گرما کی تعطیلات کے بعد تدریسی سرگرمیاں بھی یکم اگست سے شروع ہوئیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


سیلاب سے متأثرہ عاشقانِ رسول کے لئے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے ایف جی آر ایف کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مختلف علاقوں میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی میں بھی امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول وقتاً فوقتاً سیلاب زدگان کی مدد کے لئے راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کا سامان دے رہے ہیں جو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ذریعے سیلاب متأثرین تک پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے سیلاب متأثرین کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لگایا گیا یہ امدادی کیمپ آئندہ دنوں میں بھی لگا رہے گا جو اسلامی بھائی اپنے ہم وطن عاشقانِ رسول کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائیوں سے رابطہ کریں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 اگست 2022ء بروز منگل چیف ایگزیکٹو لاء رائے فیض سلطان نےبہاولپور میں قائم  لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری نے انہیں شعبے کا تعارف کروایا اور اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔آخر میں چیف ایگزیکٹو لاء رائے فیض سلطان نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)