دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15  ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن کا شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کی عاملات بڑھانے نیز اصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15  ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن نےشخصیات خواتین سے رابطے کئے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے،شارٹ کورسز میں داخلہ لینے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتےساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو منسلک کرنے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتےساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت پیش کی اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کے ذریعے نیکیوں بھری زندگی گزارنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتےساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتےساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتےساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت پیش کی اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کے ذریعے نیکیوں بھری زندگی گزارنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”علم دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید اچھے انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی،مزید مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات کی دہرائی کا سلسلہ بھی ہوا جبکہ دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے(Norway) میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام نگران و شعبہ جات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو خود بھی ذوق و شوق کے ساتھ آقا ﷺ کا میلاد منانے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیزذمہ داراسلامی بہنوں کے لئے کورس بنام ”ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع“ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں ناروے (Norway) ، اٹلی( Itlay)، اسپین( Spain)، ہالینڈ(Holland) اور بیلجیم (Belgium) کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی مقررہ وقت پر جمع کروانے نیز کارکردگی فارم پُر کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے کلام کیاجبکہ شعبے سے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland ) کے علاقے روٹرڈیم (Rotterdam) میں اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ” صبر“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کےمختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ءکے پہلے پیر شریف کو ناروے (Norway) کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جن میں28 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور 14 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل جبکہ 3 اسلامی بہنو ں نے ایّامِ قفلِ مدینہ بھی منانے کی سعادت حاصل کی۔