دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری نے پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیفنس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم شعبہ ایف جی آر ایف کے مختلف کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے کیمپس میں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز امت کی خیر خواہی کا جذبہ دلایا اور اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے ڈیفنس کراچی میں 6 مقامات پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کیمپس قائم کئے گئے ہیں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ (رپورٹ:محمد حماد رضا شعبہ تعلیم ڈیفنس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 اگست  2022ء کو لودہراں میں دعوت اسلامی کے تحت سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ امدادی کیمپ کامیڈیانمائندگان نےوزٹ کیا۔جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جو تباہیاں ہوئیں ان کے تدارک میں دعوت اسلامی کا جو ملک بھر میں کردار ہے اس پر تفصیل دی جس کی انہوں نے رپورٹنگ بھی کی۔

اسی طرح لودہراں مرکزی چوک میں دعوت اسلامی کےتحت لگنےوالےامدادی کیمپ پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی آمدہوئی ۔ انہوں نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کی کوششوں کوسراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے ملک محمد عمر فاروق ملک مبشرشہزاد کوآرڈینیٹر پی پی 106 و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سدھار منڈی  چیف آفیسر کارپوریشن ڈجکوٹ ظفر اقبال چٹھہ نے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ٹینکی والی گراونڈ ڈجكوٹ میں 300پودے لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے اور اس کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے اس موقع پر دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک محمد عمر فاروق نے بعد شجر کاری اپنے آفس میں دعوت اسلامی کے 41 سال مکمل ہونے پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیئے اور خدمات دعوت اسلامی کو بہت اچھے انداز میں بیان کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پاکستان کی تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد  کے علاقے مچھونکہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2022ء بروز اتوار مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ شہر محمد وسیم عطاری نے اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا نیز قراٰن محل کی تعمیرات کے لئے اہم نکات پر مشاورت ہوئی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمران عطاری ڈسڑکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28اگست 2022ء کو راولپنڈی میں ذمہ داران نے نورالامین مینگل ، کمشنر طاہر فاروق ، ڈی سی راولپنڈی ، ڈی ایس پی ظفر شکیل ، انسپکٹر جہانزیب ، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ عبد الحمید و دیگر سے ملاقات کی اور پولیس لائن راولپنڈی و کمشنر راولپنڈی آفس میں شجرکاری کی ۔

اس کے علاوہ مدنی چینل کی ریکارڈنگ کابھی سلسلہ ہوا اور مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کی ۔(رپورٹ: محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات راولپنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ قائم ہے جس میں ذمہ دار ا سلامی بھائی ویلنٹری طور پر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں اورنگی ٹاؤن مومن آباد پونے پانچ کے کیمپ پر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ویسٹ سمیع الحسن نے ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں سیلاب زدگان کے حوالے سے دعوت اسلامی کی کاوشوں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ان خدمات کو سراہا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں کورنگی میں شعبہ ایف جی آر ایف  کے تحت سیلاب متاثرین کیمپ کا ڈپٹی کمشنر کورنگی سید محمد علی زیدی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ڈی ایس پی جاوید یوسفزئی ، ایس ایس او زاہد لودھی ، ڈائریکٹرصولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈائریکٹرپارک وقاص سومرو ، ایکس سی این بہروز خان اور دیگر افسران نے وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں ڈسکہ میں تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لئے شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں سابقہ چیئرمین بلدیہ چوہدری عاطف پاشی ، سابق ایم پی اے اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ذوالفقار سیالوی نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور بلڈ کیمپ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر عطاری بھی موجود تھے جن سے شخصیات نے ملاقات کی اور ساتھ مل کر شجرکاری کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


سیلاب زدگان  کی مدد کے لئے ملک بھر میں مختلف مقامات پر FGRF کے تحت امدادی کیمپ لگائے جارہے ہیں ۔

اسی سلسلے میں اسلام آباد جی 11 میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت بارشوں و سیلاب سے متأثر لوگوں کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں سیلاب زدگان کے لئے رقم، راشن اور ضروریات زندگی کا سامان جمع کیا جارہا ہے۔

واضح رہے یہ امدادی سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچا دیا جائے گا جبکہ امدادی کیمپ مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں بھی لگا رہے گاجو اسلامی بھائی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔(رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف ، اسلام آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو بڑھانے اور اُن کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ستیانہ روڈ فیصل آباد میں قائم  مین برانچ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں شفٹ مدنی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار وحید اعظم عطاری نے مدرسین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جبکہ شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور انہیں احسن طریقے سے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے  شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2022ء بروز اتوار ملت روڈ فیصل آباد کے برانچ میں شفٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار وحید اعظم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی بہتری کے لئے ڈویژن ذمہ دار نے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کسٹمر کیئر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سیشن میں شریک ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)