پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن اور لاہور کے ذمہ
داران کی شرکت رہی۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف
موضوعات پر کلام کیا اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبہ
بلوچستان اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز
فیضان صحابیات میں آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےتحت 23اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی سے صوبہ بلوچستان اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار، بلوچستان صوبہ
نگران، فیضان صحابیات کا مدنی عملہ، قلات ڈویژن نگران، خضدار ڈسٹرکٹ اور کوئٹہ میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں فیضان
صحابیات کی ناظمات کی تقرری مکمل
کرنے، فیضان صحابیات میں رہائشی کورسز کے آغاز کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوت
اسلامی کے تحت 23 اگست 2022ء کو پنجاب
کالونی میں دارالسنہ للبنات اوپننگ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس
مشاورت اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اوپننگ فرماتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات فراہم کئے اور دعا ئے خیر فرمائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 22 اگست 2022ء کو صدیق
آباد دارالسنہ للبنات میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت، کراچی سٹی نگران اور
کراچی سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورس میں حاضر اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تربیتی مدنی پھول پیش کئے ۔
کے پی کے میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کی تاجرحضرات
وشخصیات سے ملاقاتیں
گزشتہ روز صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران kpk صداقت عطاری
اور شمشاد سبحانی عطاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چیئرمین
کوٹ جونگڑو عرفان مہمند سمیت مختلف
تاجرحضرات وشخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران ملاقات شخصیات کودعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔دوسری جانب مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں تاجر حضرات کی شرکت ہوئی۔ آخر
میں تقسیم رسائل کا
سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: مردان ڈویژن
ذمہ دار شمشاد عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ
28 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ
مزارات اولیاء کراچی سٹی مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسلامی بھائیوں کو ذمہ داران کی تقرری کرنے کا ہدف دیا گیا نیز مدنی مرکز کی طرف سے ملنے والے اہداف کاجائزہ لیتے ہوئے مزارات اولیاء پر روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور
ڈونیشن سیل لگانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ شرکا
کو شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی سے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر 2 ستمبر 2022ء کو مدنی
قافلے میں سفر کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہانہ کارکردگی سافٹ ویئر میں بروقت انٹری
کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی ۔ مزید پیشگی اور عملی جدول کی انٹری کو بھی روزانہ کی بنیاد پر پُر کرنے کا ذہن دیا ۔
( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد یوسی5 میں کفن دفن تربیتی سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی
میں کفن دفن تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مومن آباد یوسی5 کے
علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ویسٹ شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے
غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے حوالے سے دینی معلومات شرکا سے شیئر کرتے ہوئے ان کو تدفین کورس کروایا
اور نمازے جنازہ کا عملی طریقہ بھی بتایا نیز حاضرین کو موقع ملنے پر غسل میت دینے کا ذہن دیا ۔ علاوہ
ازیں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس
کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
26 اگست
2022ء کو کراچی صدر لائنزایریا میں قائم مسجد میں کفن دفن عملی طریقہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحب ، مسجد
نمازی اور علاقے کے اسلامی بھائی سلمہ صدیقی والی مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی۔
عزیر عطاری رکن مجلس نے ’’نزع‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں غسل میت دینے اور
کفن پہنانے کا عملی
طریقہ سکھایانیز فخرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت اسلامی
کی جانب سے 26 اگست 2022ء کو کراچی صدر ٹاؤن ایک مینارہ والی مسجد میں کفن
دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائی، ایک مینارہ
والی مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی۔
عزیر عطاری رکن مجلس نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت بتاتے ہوئے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا نیز نمازے جنازہ پڑھنے کا طریقہ
بھی بتایا ۔آخر میں شرکا کو دعوت ا سلامی
کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی دعوت دی جس پر حاضرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیصل آباد ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ داران کی شخصیات سے ملاقاتیں
پچھلے
دنوں فیصل آباد ڈویژن میں نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری کا دیگر ذمہ داران کے سے ملکر نیکی کی دعوت کے سلسلے میں جدول ہوا جس میں نیو خان بس کمپنی کے آنر حاجی عبدالستار
، حاجی عبدالرحمن سے ان کے آفس میں ملاقات
کی۔
نگران مجلس نے دعوت اسلامی کی فلاحی اور سماجی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے حاجی عبدالستار کی عیادت کی اور ان کے لئے دعا ئے صحت کروائی ۔ اس پر نیو خان کے آنر نے ایک یتیم خانہ بنانے کی نیت
کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نیو چوہدری بس سروس کے آفس میں مینیجر
کاشف عطاری سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ان کے ساتھ لاری اڈے پر دعوت
اسلامی کا باقاعدہ پلیٹ فارم بنانے کے حوالے سے مختلف مقامات کا وزٹ بھی کیا گیا۔بعدازاں کوہستان بس کمپنی کے آنر میاں محمد نواز سے سعید
کالونی میں ان کے گھر پر ملاقات ہوئی۔ ذمہ
دار نے ان کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔ان تمام شخصیات کو ربیع الاول کے
اجتماعات کروانے کا ذہن بھی دیا اور
مقامات بھی طے کئے ۔
دوسری جانب مدینہ ٹاؤن راہی چوک میں سوزو شوروم ، بائیک پارٹس و دیگر شعبہ جات سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں تمام
افراد کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و
رسائل تحائف میں پیش کئے ۔اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب
احمد عطاری اور ذمہ دار غلام شبیر عطاری بھی ہمراہ تھے ۔(رپورٹ: حسن عطاری فیصل آباد ڈویژن شعبہ رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
27 اگست 2022ء بروز
ہفتہ چکوال میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں تربیتی سیشن منعقد ہوا
جس میں طلبہ،قاری صاحبان اور ناظم صاحب نے
شرکت کی۔
راولپنڈی ڈویژن کے مدنی
قافلہ ذمہ دار نعمان عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو یوم دعوت اسلامی پر 4،3،2 ستمبر 2022ء کو 3
دن کے مدنی قافلوں میں خود بھی سفر کرنے
اور دعوت دے کر دیگر کو سفر کروانے کا ذہن
دیا اس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)رپورٹ:
بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ پنجاب شوشل میڈیا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کی ماہانہ تربیتی نشست
پچھلے دنوں
مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد
میں شعبہ 12 ماہ کے تحت سندھ میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان
رسول کی ماہانہ تربیتی نشست کا سلسلہ ہواجس میں صوبائی ذمہ
دارعلی حسن عطاری نےانفرادی عبادت اور 12دینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے شرکائے نشست کی تربیت کی۔اس کے ساتھ ساتھ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور یوم دعوت اسلامی پر زیادہ سے
زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔)رپورٹ: ابو تراب علی حسن
عطاری مجلس 12 ماہ صوبہ سندھ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami