دعوت اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کی ڈویژن بارسلونا(Barcelona) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

شعبہ علاقائی دورہ پر مقرر یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ کے نکات سمجھاتے ہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے علاقے میں ہر ہفتے علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ریجن نگران اسلامی بہن نے اللہ کریم کی رضا حاصل کرنے اور اپنے مرشد کی دعائیں پانے کےلئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیکر دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن    میں بذ ریعہ انٹرنیٹ شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک ، اسپین، اٹلی اور بیلجیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ علاقائی دورہ پر مقرر یورپین یونین ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز اپنے شعبے کے کاموں کو مزید مضبوط کرنے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہر( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے conceal your good deeds کے موضوع پر بیان کیا ا ور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے، نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے کوششیں کرنے نیز ریاکاری سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے کینیڈاکے مختلف شہروں(Brampton, Montreal, Thorncliffe, Calgary, Montreal )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیاں کرنے اور اس پر استقامت پانے کے لئے کوششیں کرنےکی ترغیب دلائی نیز ریاکاری سے بچنے اور اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کا ذہن دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت        فاریسٹ ریجن میں اسلامی بہنوں کے اگست2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعدا:22

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21

اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ کی تعداد:7

اس میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:8

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 268

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 25

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 34


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے”زندگی کا مقصد“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیااور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دل میں خوف خدا پیدا کرنے اور اپنے کردار کودینی ماحول میں ڈھالنے کی ترغیب دلاتے ہوئے بتایا کہ لیائے کرام کی زندگی کا مقصد ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔

بعد میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ربیع الاول کے اہداف بھی بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 13  ستمبر 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”صلح رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رشتے داروں کے ساتھ نیک سلوک اور نیکی کی دعوت دینے کے چند نکات دئیے نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   بیلجیم (Belgium )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور بزرگوں کے واقعات و حکایات بیان کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پچھلے دنوں بیلجیم کے شہرانٹورپ (Antwerp) اور برسلز (Brussels)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیشں کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کےمختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا ہے چنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ءکے پہلے پیر شریف کو ہالینڈ( Holland ) کے شہر روٹرڈیم( Rotterdam )میں یوم قفل منایا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادے کا مطالعہ کیا اور6 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں اجتماعی توبہ کے لئے دعا کے الفاظ سمجھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اوقات سے متعلق کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نکات دئیے۔