دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بابا بھٹ شاہ کیماڑی کراچی  کی جامع مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماع کے اختتام پر اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ ہوا ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد کے علاقے ماڈل سٹی میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پاکستان کے معروف اداکار عمر شریف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے آج بروز جمعہ بعد نماز عصر K.D.Aمارکیٹ، بلاک03 گلشن اقبال کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے عاشقان رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔


دینِ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات اور دستورِ زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ شریعت مطہرہ کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے امام الانبیاء صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیروی ضروری ہے۔ بانی اسلام نبی آخر الزماں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عبادت، معاملات، تجارت، سیاست، عدالت و قیادت الغرض ہر ہر ادا زندگی گزارنے کے سنہری اصول ہیں۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی سارے عالم کے لئے عملی نمونہ ہے۔

ہمارے بزرگان دین نے بھی حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاری اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کیا اور مقام بلندی تک پہنچ گئے کیونکہ سنت پر عمل قربِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاذریعہ اور دعویٰ محبت کی دلیل ہے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی عاشقان رسول کو سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔

مزید ترغیب دلانے کےلئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”98 سنتیں اور آداب“ پڑھ یا سُن لے، اُسے سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو بھی سچا عاشقِ رسول بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


پنجاب گورنمنٹ نے  پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے اندر قرآن مجید کے ترجمے کو نصاب کا لازمی حصہ قراردے دیا ہے۔اسٹوڈنٹس کو کوئی بھی ڈگری قرآن پاک کا ترجمہ پڑھے اور پیپر پاس کئے بغیر نہیں دیئے جائینگے۔

شعبہ پروفیشنلز دعوت اسلامی کی کاوش سے تراجم کی فہرست میں مفتی اہلسنت مفتی محمد قاسم عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا ترجمہ قرآن ”معرفۃُ القرآن“ کو بھی شامل کرلیا گیاہے۔

”معرفۃُ القرآن“بہت ہی زبردست اور آسان طریقے سے لکھا گیا ہے اس کا ترجمہ نہایت عمدہ اور پڑھنا بھی آسان ہے ۔

رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں عاشقانِ رسول کو بتایا ہے کہ مجلس آئی ٹی (دعوتِ اسلامی) بہت جلد اس کتاب کی ایپلی کیشن بھی لاؤنچ کرے گی جس کے باعث سرچنگ اور ریڈنگ میں طلبہ کو بہت آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ ”معرفۃُ القرآن“ کو PDF کی صورت سے دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

معرفۃ القرآن کی تمام جلدیں حاصل کرنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کیجئے

Link 01


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مہتمم جامعہ محمدیہ معینیہ استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ مولانا مفتی محمد نذیر احمد سیالوی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ ریجن سیّد محمد خالد شاہ عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور رکنِ ملتان ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےمحبتوں اور شفقتوں سے نوازا ،بعدازاں نگرانِ شعبہ نے انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب احیاءالعلوم تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 12ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں اس کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشوروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر ایونٹ مجلس کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری اورنگرانِ شعبہ دارالافتاءاہلسنت مولانامحمد ثاقب عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے ربیع الاول کے جلوسِ میلاداورسنتوں بھرے اجتماعات سمیت دیگر اہم نکات پرگفتگو کرتے ہوئے تربیت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں مسلم کالج شاہ شمس برانچ ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس پرنسپل سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کالج میں دعوت ِاسلامی کے تحت ہر کلاس میں درس ِقراٰن کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد فُضیل رضا عطاری رُکن ملتان زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کی زیرِ نگرانی 5اکتوبر2021ءبروزمنگل دینہ نکودرمیں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام و معلمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ کابینہ محمد شفیق عطاری نے’’ امام کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے امامِ مسجد کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی گزشتہ دنوں فیصل آباد زون کے جامعہ قادریہ میں تخصص کرنے والے طلبۂ کرام نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیاجس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضانِ آن لائن اکیڈمی، مدرسۃالمدینہ اور جامعۃالمدینہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران طلبۂ کرام نے نگرانِ شعبہ افضل عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار فیصل آباد خالد شاہ عطاری مدنی سے ملاقات کی،ذمہ داران نے طلبۂ کرام کو معلم مدنی قاعدہ کورس میں داخلہ بھی دلوایا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعورتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالےسے گفتگو کرتےہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا، بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید اس مشورے میں جن باتوں پر کلام کیا گیا اُن میں سے چند مذکور ہیں۔

باہم رابطوں میں مضبوطی، مارکیٹوں کی لِسٹ، تقرری کا جائزہ، ذمہ داران کی لِسٹ، شخصیات کی لِسٹ،تقسیمِ رسائل (صبح بہاراں)، مارکیٹوں کی سجاوٹ، مارکیٹوں میں اورمین شاہراہوں پر پینا فلیکس کا اہتمام، 22اکتوبر2021ءبروز جمعہ سُنار اجتماع۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری ریجن ذمہ دارشعبہ رابطہ برائےتاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی 6اکتوبر2021ءبروزبدھ لیّہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں امامت کورس کے شرکا نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ اصلاحِ اعمال غلام عباس عطاری نے’’ محبت رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا،اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو 72نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری ذمہ دار رکن زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)