کسی بھی ادارے کے عہدہ داران کا وقتاًفوقتاً اپنے ادارے کےاسٹاف  کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ادارے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ان کی تربیت کرناادارے کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ میں عملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داران کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتاہے۔

گذشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے لاہور ریجنل ڈائیریکٹر زبیر عطاری مدنی نے دارالمدینہ لاہور کے مختلف کیمپسز کا دورہ کیاجس میں انہوں نےتعلیمی،تربیتی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا، توجہ طلب امور پر اسٹاف کی تربیت بھی کی۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ حدیدکراچی میں بن قاسم زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داران نے شرکت کی، نگرانِ زون سید فضیل شاہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئےنئے اہداف دیئے۔

اس دوران ربیع الاول میں 12 مدنی مذاکروں کی تیاریوں، چراغوں اور خصوصاً بارہویں شب کے سنتوں بھرےاجتماعات کے متعلق مشاورت ہوئی جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے گئے۔

نگرانِ زون نے فیضانِ نماز کورسز( جزوقتی) کے حوالے سے تربیت وذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز بن قاسم زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور گلبرگ کے رمادہ ہوٹل میں تاجران کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مفتی مولانا علی اصغر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی،مفتی صاحب نے اسلامی تعلیمات کے مطابق تجارت کرنے کا ذہن دیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران( پاکستان) ندیم عطاری نے بھی وہاں موجود تاجران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ماس کیمیونیکیشن کے مختلف یونیورسٹیز سےآئے ہوئے اسٹوڈنٹس نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کیا،اراکینِ شعبہ نے طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا ۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفور رضا عطاری نے طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا، اسٹوڈنٹس کو امیرِ اَہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف تحفے میں دی گئیں ،آخر میں طلبہ نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی ۔

واضح رہےجن کالج ویونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا ان میں پنجاب یونیورسٹی، MAO کالج اوردیگر یونیورسٹیز شامل تھیں۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عنقریب ماہ ربیع الاول کی آمد ہونی والی ہےجس میں دنیا بھر کے عاشقان رسول اپنے نبی آخر الزمان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا جشن مناتے ہیں۔ دعوت اسلامی بھی اپنی حضور اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا جشن نہایت عقیدت و احترام سے مناتی ہے۔ جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کے لئے دعوت اسلامی اجتماع میلاداور جلوس میلاد کے ساتھ ساتھ پچھلے کئی سالوں سے سمندروں میں بھی کشتیوں پر جلوس نکال رہی ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی 17 اکتوبر 2021ء کودوپہر 2:00 بجے کیماڑی بندر گاہ کراچی میں ماہی گیروں کے ہمراہ کشتیوں پر جلوس میلاد کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔جلوس میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔

گردو نواح کے تمام عاشقان رسول کو اس جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے زیرِ اہتمام نواب شاہ زون کے ڈویژن شہداد پور میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقادہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں کثیر اسلامی بھائیوں سمیت صحافت سے وابستہ کئی افراد نے شرکت کی، رکن شوریٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا، اس دوران رکن ِشعبہ و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ میلاد کی آمد آمد ہے۔ اس مہینے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینکڑوں مقامات پر اجتماع میلاد منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغین دعوت اسلامی ”سیرت رسول“ پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 6 اکتوبر 2021ء کوجامع مسجد سرکار مدینہ مغل چوک آبادی، مہروزیروالی، نزد گلہ دربار قادریہ گوجرانوالہ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعدادمیں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو ماہ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے تحت پچھلے دنوں رکنِ شعبہ و شمالی زون کےرکن محمد بلال عطاری نے لاہور میں ویژوئل پروڈیوسر چینل 24 محمد رضوان کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔

اس دوران رکنِ شعبہ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے بارہویں شریف کو روزہ رکھنے اور اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

 اس موقع پر نیوز پروڈیوسر چینل24 ظہیر وڑائچ عطاری، نیوز پروڈیوسر یحیی ٰخلیق الزماں عطاری اور این ایل ای رمیز عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت یوکے برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ برمنگھم کابینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شعبے کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی کے والد کے لئے ایصال ِثواب اجتماع کا انعقاد  کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

بعدازاں رکنِ لاہور ریجن عثمان عطاری نےسینئر صحافی کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کرتےہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ بھی کروایا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہ ستمبر 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں کی تعداد:38

دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:5 ہزار160

مدرسات کی تعداد:180

مبلغات کی تعداد:128

اکثر گھر درس دینے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 901

اکثر مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 823

سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4ہزار481

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد:8ہزار107


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونے والےدینی کام کی ستمبر 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں :

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :22

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :243

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :22

ڈویژن کے کُل گھر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :16

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :40

مدارس کے تحت طالبات کو دیئےجانےوالے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد :115

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :160

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :140

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :189