دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی 3 کابینہ (خضدار، جناح اور کوئٹہ ) کافیصل آباداور ملتان ریجنز میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے(اسٹال) لگانے، تقسیم رسائل کرنےاور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیئے۔مکتبۃالمدینہ کا اسٹال لگانے والی اسلامی بہنوں کواہم نکات سمجھائے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔

اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور آرڈر بُکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ داراسلامی بہنو ں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتاتے ہوئےانہیں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیزاسلامی بیانات کتاب جلد 7 کے اسٹاک کو بروقت اٹھوانے پر بھی کلام ہوا۔اس کےعلاوہ ماہ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دیئےگئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔