دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں  2 علاقے گجراتی پاڑہ اور اسلام آباد کی کابینہ تا ذیلی مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذیلی سطح کا فارم سمجھایا ،کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کوان کی سطح کے مطابق تقرری کےحوالےسے پوچھ گچھ کرتے ہوئےانہیں تکمیل کے لئےا ہداف دیئے۔ اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ان سے دینی کام کرنے کاہدف لیا گیا۔ مزید دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔