اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ انیسویں صدی عیسوی کے بہت بڑے عالم، محدث، مفکر، فقیہ اور مجدد تھے۔ دنیائے اہلسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا فیضان ہے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں عاشقان رسول کو بھی اُن سے دل وجان سے محبت کرنےاور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ بانی دعوت اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے شیدائی ہیں۔

امیر اہلسنت ، امام اہلسنت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجددین و ملت، حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن میرے آئیڈیل ہیں، مجھے اعلیٰ حضرت علیہ رب العزت سے اس لئے پیار ہے کہ وہ عاشق رسول، ولی اللہ، بہت بڑے عالم، مفتی اسلام اور صوفی بزرگ تھے۔

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے کس قدر محبت فرماتے ہیں اور آپ کے دل میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی کتنی اہمیت ہے، اِس کو عاشقان رسول کے دلوں میں اُجاگر کرنے کے لئے جانشین امیر اہلسنت، مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اس ہفتے رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائےجانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کائی 17 صفحات کا رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ولی کامل اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فیضانِ رضا سے مالا مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں