18 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام ستمبر 2021ء کے آخری
ہفتے میں سویڈن(
Sweden) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کی کرامات“کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت امام احمد
رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ کی
سیرت و کردار ، ان کی دینی خدمات اور ان کی کرامات کے بارے میں نکات فراہم کئے
نیزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔