26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
20ستمبر2022ء
بروزمنگل دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں آسڑیلیا نگران، ساؤتھ
کوریا نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی جو کہ بیرون ملک سے بطور خاص تشریف لائیں۔ اس کے علاوہ کراچی ڈسٹرک، ڈویژن،سٹی نگران نے بھی
شرکت کی نیز بیرون ملک اور بیرون شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
اس
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کے اپڈیٹ مدنی پھول سمجھائے۔اس میں معلمہ بنانا،مبلغہ بنانا،نئی جگہ
دینی کام کرنا،تقرری کرنا،مدنی مشورے لینا،لرنگ سیشن کرنا،کارکردگی دینا،کارکردگی
وصول کرنا، شیڈول جمع کرنا ،دیگر شعبہ جات کی تقرریا ں کرنا کروانا۔گلی ذمہ دار
اور بلڈنگ ذمہ دار بنانے کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔