28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کے پی کے میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کی تاجرحضرات
وشخصیات سے ملاقاتیں
Mon, 29 Aug , 2022
2 years ago
گزشتہ روز صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران kpk صداقت عطاری
اور شمشاد سبحانی عطاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چیئرمین
کوٹ جونگڑو عرفان مہمند سمیت مختلف
تاجرحضرات وشخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران ملاقات شخصیات کودعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔دوسری جانب مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں تاجر حضرات کی شرکت ہوئی۔ آخر
میں تقسیم رسائل کا
سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: مردان ڈویژن
ذمہ دار شمشاد عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)