دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ہالینڈ( Holland) کے شہر دین ہاگ (Den Haag )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت ،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کاطریقہ سکھایا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھناسیکھنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔