دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں( Montreal, Brompton،Calgary) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات جبکہ (Regina and Surrey) میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اچھی اور بری لالچ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی والے تمام کاموں میں حریص بننے نیز اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔