دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلےدنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ کمہاری والا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ بتایا اور یہ فارم ذیلی حلقوں میں دینے کی بھی ترغیب دلائی نیزگھر درس اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکا ذہن دیا۔ ڈونیشن بکس کے موضوع پر کلام ہوا اور ہر ذمہ داراسلامی بہن کو دینی کام میں مزید بہتری لانے کی تر غیب دلائی ۔مزید اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کومضبوط کر نے کاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیت پیش کیں۔