یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان کی شاہ رکنِ عالم کالونی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ائمہ کرام، شعبہ اثاثہ جات کے ائمۂ کرام، مسجد کمیٹی ممبران اور مدرس کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے منصبِ امامت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)