شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی تربیت کے لئے مدنی مذاکروں میں مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں جن میں آپ کی زبان سے ایسے جملے بھی صادر ہوتے ہیں جو کئی باتوں کا مجموعہ ہوتا ہے اور اس پر عمل کرکے زندگی سنواری جاسکتی ہے۔

المدینۃ العلمیہ کا شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ“ نےنہایت محنت و لگن کے ساتھ ان جملوں کو جمع کرکے 17 صفحات پر مشتمل رسالہ بنام امیر اہلسنت کے 163ارشادات تیار کیا ہے جسے پڑھنے کی ترغیب اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دلائی ہے۔ جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھنے/ سننے کو والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چار زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت کے 163ارشاداتپڑھ یا سن لے اُسے سچا عاشق رسول بنااور دین کی خدمت کا خوب جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book