پاکستان
کے مختلف بڑے شہروں میں 13 مقامات پر تقسیمِ اسناد اجتماعات ‘‘ کا انعقاد
الحمدللہ
عزوجل !30
اگست 2022 ءبروز منگل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور
شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسز کے تحت سن 2021،2020،2019ء میں تکمیل قرآن کرنے والی
طالبات کے لئے پاکستان کے مختلف بڑے شہروں
میں 13 مقامات پر ’’ تقسیمِ اسناد اجتماع ‘‘ کا انعقاد ہوا ۔
صاحبزادیِ
عطار سلمہا
الغفار
، نگران عالمی مجلس مشاورت، اراکین عالمی مجلس مشاورت ، نگران
پاکستان اور دیگر پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی بھی خصوصی شرکت رہی اور ان
کے ذریعے طالبات کو اسناد پیش کرنے کا سلسلہ ہوا۔
ان اجتماعات میں پاکستان بھر کے مختلف شہروں مثلا
کراچی، لاہور ،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، ہری پور، بلوچستان، وغیرہ میں تقریباً 1125 اسلامی بہنیں جن میں
اہم سطح کی ذمہ داران، مدرسات ، طالبات اور ان کی سرپرستوں نے شرکت کی ۔
رکن
شور ی و نگران پاکستان ابو رجب حاجی شاہد عطاری نے
بذریعہ مدنی چینل اجتماعی
طور پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں
نگران باجیوں نے بھی اصلاحی مدنی پھول بیان
کئے جن سے اسلامی بہنوں کی جانب
سے اچھی اچھی نیتوں کا سلسلہ بھی رہا ۔
اجتماع
کے اختتام پر شعبہ ذمہ داران اور مدرسات کی حوصلہ افزائی کے لئے نگران اسلامی
بہنوں کے ذریعے تحائف کا بھی سلسلہ ہوا۔اس موقع پر مدرسات نے نئے مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے اورمزید کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی اور تعلیم قرآن کو مزید عام کرنے کا عزم
بھی کیا ۔آخر میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ڈونیشن بھی جمع
کروائے گئے ۔