دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں قائم    پاک دفتر للبنات میں شعبہ فیضان ِ مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار ، پاک سطح فیضانِ مرشد دفتر ذمہ دار اور راولپنڈی و اسلام آباد زون سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ دیگر ریجن و زون سطح شعبہ فیضان ِ مرشد ذمہ داراسلامی بہنیں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل ، آٹھ دینی کام اور رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر کی ورکنگ کی سمری پیش کی ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک کی مقیم اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداء میں اپنے اپنے شعبے میں دینی کام کو بڑھا نے کے بارے میں نکات دیئے۔ اس مشورے میں شامل ایج آر ڈپارٹمنٹ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجیر رکھنے کے بارے میں تمام اراکین کی تربیت فرمائی، دیگر اراکین نے بھی اپنے اپنے شعبے کے حوالے سے مسائل پیش کئے اور باہمی مشاورت سے ان کا حل تلاش کیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ  ماہ کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1ہزار6

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 14ہزار719

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :19ہزار760

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 1ہزار432

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 17ہزار286

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 2ہزار68

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 67ہزار431

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) : 7ہزار58

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد : 141

ماہانہ مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6ہزار242

وصول ہونے والے نیک اعمال  کے رسائل کی تعداد : 14ہزار771


اُمّہاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّکے فضائل اور پاکیزہ حیات کے بیان پر مشتمل مدنی پھولوں سے معمور ایک مُفَصَّل اور تخریج شدہ کتاب

فیضانِ اُمَّہَاتُ المؤمنین

رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

اسلامی بہنیں ان نیک وپارسا ہستیوں کی سیرت کے سانچے میں ڈھل کر بالخصوص گھروں کو امن کا گہوارہ بنانے اور بالعموم پورے معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں لہٰذا ان نُفُوسِ قدسیہ کا فیضان زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر ( المدینۃ العلمیۃ) نے اصلاحی نہج کے مطابق ا س موضوع پر کام کا بیڑا اٹھایا جو اب تکمیل و اشاعت کے مراحل طے کر کےمنظرِ عام پر چکا ہے۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے:

٭ اختلاف سے صَرْفِ نظر کرتے ہوئے صرف ان صحابیات رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ کا ذکر کیا گیا ہے جن کا حضورِ پاک ﷺکی ازواجِ پاک کی فہرست میں شامل ہونا سب کے نزدیک ثابت ومُسَلَّم (تسلیم شدہ) ہے اور یہ کُل گیارہ نُفُوسِ قدسیہ ہیں۔ ٭ کتاب کو بارہ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا باب اجتماعی طور پر تمام اُمَّہَاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ سے متعلق فضائل ومسائل پر مشتمل ہے اور بقیہ گیارہ ابواب بالترتیب گیارہ اُمَّہَاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ کی سیرتِ طیبہ پر مشتمل ہیں۔ ٭ہر باب کی ترتیب اس انداز میں کی گئی ہے کہ گویا وہ الگ سے ایک رسالہ ہے اس لئے معدودے چند مقامات پر مضامین کا تکرار ناگُزِیر ہے۔٭ کتاب میں حُضُورِ اقدس ﷺکی زوجۂ اوّل حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا اور زوجۂ دُوُم حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا کی سیرت حُصُولِ برکت کے لئے اور تکمیل موضوع کی خاطر مختصر طور پر بیان کی گئی ہے کیونکہ ان پر شعبے کی الگ سے دو۲ کتابیں ” فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَااور ” فیضانِ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا منظر عام پر آ چکی ہیں۔

367صفحات پر مشتمل یہ کتاب2015ء سے لیکر02 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً28ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے شعبےکفن دفن للبنات کے زیر اہتمام20 فروری2021ءکو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام20 فروری2021ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے پارالیل (Parallel) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد 35 منٹ کا مدرستہ المدینہ بالغات کا درجہ لگایا گیا جس میں کم و بیش 51 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

درجے میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں تجوید کی اہمیت بیان کی گئی اور مدنی قاعدہ سمیت مخارج کا تعارف کروایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ درجہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام20 فروری2021ء  کو یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو انسانوں اور جنوں کی پیدائش کا اصل مقصد کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز نفل عبادات کے فضائل بتاتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن( Sweden )کی کابینہ سطح پر مقرر شب و روز ز ذمہ دار اسلامی بہن اور علاقائی دورے کی ذمہ دار اسلامی بہن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے شب و روز میں خبریں دینے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز علاقائی دورے کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء  کے تیسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، لوگرونیو (Logroño)، میسلاتا (Mislata)، کاسپے (Caspe)،آرجینڈہ (Argenda) اورپیترائکس(Patraix) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”دینی ماحول سے وابستہ رہ کر آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاوردینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبےکفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں پانچ دن پر مشتمل کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے فرائض، سنتیں اور دیگر اہم شرعی مسائل سکھائے گئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل (Govanhill) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن کے شہرپیٹربرو(Peterborough) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔