اُمّہاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّکے فضائل اور پاکیزہ حیات کے بیان پر مشتمل مدنی پھولوں سے معمور ایک مُفَصَّل اور تخریج شدہ کتاب

فیضانِ اُمَّہَاتُ المؤمنین

رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

اسلامی بہنیں ان نیک وپارسا ہستیوں کی سیرت کے سانچے میں ڈھل کر بالخصوص گھروں کو امن کا گہوارہ بنانے اور بالعموم پورے معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں لہٰذا ان نُفُوسِ قدسیہ کا فیضان زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر ( المدینۃ العلمیۃ) نے اصلاحی نہج کے مطابق ا س موضوع پر کام کا بیڑا اٹھایا جو اب تکمیل و اشاعت کے مراحل طے کر کےمنظرِ عام پر چکا ہے۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے:

٭ اختلاف سے صَرْفِ نظر کرتے ہوئے صرف ان صحابیات رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ کا ذکر کیا گیا ہے جن کا حضورِ پاک ﷺکی ازواجِ پاک کی فہرست میں شامل ہونا سب کے نزدیک ثابت ومُسَلَّم (تسلیم شدہ) ہے اور یہ کُل گیارہ نُفُوسِ قدسیہ ہیں۔ ٭ کتاب کو بارہ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا باب اجتماعی طور پر تمام اُمَّہَاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ سے متعلق فضائل ومسائل پر مشتمل ہے اور بقیہ گیارہ ابواب بالترتیب گیارہ اُمَّہَاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ کی سیرتِ طیبہ پر مشتمل ہیں۔ ٭ہر باب کی ترتیب اس انداز میں کی گئی ہے کہ گویا وہ الگ سے ایک رسالہ ہے اس لئے معدودے چند مقامات پر مضامین کا تکرار ناگُزِیر ہے۔٭ کتاب میں حُضُورِ اقدس ﷺکی زوجۂ اوّل حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا اور زوجۂ دُوُم حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا کی سیرت حُصُولِ برکت کے لئے اور تکمیل موضوع کی خاطر مختصر طور پر بیان کی گئی ہے کیونکہ ان پر شعبے کی الگ سے دو۲ کتابیں ” فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَااور ” فیضانِ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا منظر عام پر آ چکی ہیں۔

367صفحات پر مشتمل یہ کتاب2015ء سے لیکر02 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً28ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now