دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن جیکب آباد کابینہ کی ڈویژن شکارپور میں قائم ایک اسکول میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 پرنسپل اور 16 ٹیچرز اسٹاف نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” بدگمانی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور آئندہ ہونے والے مدنی حلقے میں شرکت کرنے نیز آن لائن تجویدِ قراٰن کورس میں داخلہ کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن نواب شاہ زون میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ریلیٹیڈ اسلامی بہن سے اس کے گھر جا کر ملاقات ہوئی ۔

شعبہ تعلیم کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں اپنی مرحومہ والدہ کے لئے ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے اپنی چھوٹی دو بہنوں کو جامعۃالمدینہ میں ایڈمیشن کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں احمد پور شرقیہ کے حلقہ نورالمدارس میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بہاولپور کے علاقے 29 بی سی بستی فیض آباد میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مظفر گڑھ زون میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاحِ اعمال کا نیو فارم سمجھایا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام یکم فروری 2021 ءسے پاکستان بھر میں 26 دن کا ”مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جوکہ 400 مقامات پر کروایا جا رہاہے۔اس میں کم و بیش 3ہزار670 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس کی خصوصیت میں سے یہ ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کورس میں قراٰنِ پاک کی درستی کے ساتھ ساتھ تجوید کے اہم قواعد نیز فرض علوم کے مسائل اور باطنی امراض سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 8 دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز دیگر شعبہ جات میں مجلس شارٹ کورسز کے ذریعے کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات اور شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام حیدرآباد ریجن نواب شاہ زون ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مخیر اسلامی بہنوں اور اسکول ٹیچرز نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم کے متعلق بیان اورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی نیز اپنے گھر ماہانہ اجتماع رکھنے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کے دوران ڈونیشن کے حوالے سے نکات سمجھائے گئے نیز ہفتہ وار رسالہ کو ہر اجتماع میں پہنچانے اور رسالہ کا مطالعہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی گئی، ماہانہ کارکردگی اور سابقہ سال کی ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیزاس سال ڈونیشن کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی ڈویژن خانقاہ سراجیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈویژن تا ذیلی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے رمضان کے نکات پر کلام کیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی کلام کیا، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز اس سال ڈونیشن کارکردگی کو مزیدبڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے  علاقے رینج روڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے”علمِ دین کے فضائل “ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔