دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات اور شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام حیدرآباد ریجن نواب شاہ زون ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مخیر اسلامی بہنوں اور اسکول ٹیچرز نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم کے متعلق بیان اورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی نیز اپنے گھر ماہانہ اجتماع رکھنے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔