دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے
”زندگی کا مقصد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی اورنگی
ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
،ڈویژن ،علاقہ اور ذیلی ذمہ دار شعبہ علاقائی دورہ نے شرکت کی جن کی تعداد تقریباً 26 تھی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ و محفل نعت کے اہم نکات
پہ کلام کیا گیا نیزہفتہ وار اجتماع کی دعوت دینے کا انداز اور وقت پر کار کردگی
جمع کروانے کی توجہ دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
جڑانوالہ زون شاہکوٹ کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جڑانوالہ کی نگران زون نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کی ترقی کےلئے مدنی پھول سکھائے۔
بعدازاں شعبہ روحانی علاج فیصل آباد کی ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے بستوں پہ مشاورتیں بڑھانے
کے لئے جڑانوالہ زون کی کم و بیش 40 اسلامی بہنوں کا دینی انتخاب کیا اور اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی
نیتیں کروائیں۔
کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان میں کئے جانے والے
دینی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دئیے نیز
سالانہ ڈونیشن جمع کرنے لئے زیادہ سے
زیادہ رابطے کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن
ملک عرب شریف میں ون ڈے سیشن اور
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز پہلے8 ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات
اوربذریعہ نیٹ 15 ون ڈے سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 282 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ وار
اجتماعات میں جھگڑےکے نقصانات کے
موضوع پر بیانات ودعا کا سلسلہ ہوا جبکہ
ون ڈےسیشن میں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کواحسن انداز میں کرنے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے سرجانی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن جمع کرنے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ماہانہ کار کردگی شیڈول جمع کروانے پر حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے کھارادر میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اورسالانہ ڈونیشن جمع کرنے کے نکات سمجھائے نیزاصلاح اعمال و رسالہ کارکردگی پر بھرپور توجہ دینے اور
وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے منظور کالونی میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے حوالے سے نکات
سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا اپنے ممالک کی
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کی
نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک نگران،
قطراور بحرین کی کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
ہوا۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔مدنی
مشورےمیں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے جمشید
روڑ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضانُ المبارک کے نکات
بیان کئے نیززیادہ سے زیادہ سالانہ ڈونیشن
کے جمع کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی تھانہ
بولا خان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں تھانہ بولا خان کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رجب،شعبان اور رمضان میں
ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں نکات بیان کئے نیزرواں سال زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کرنے اور کارکردگی وقت پر دینے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت ِاسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی ریجن کویت خیطان ڈویژن میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے گزشتہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی
بہنوں کی تربیت کی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول پیش
کئے نیزسالانہ ڈونیشن کےلئے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami