دعوتِ اسلامی کے شعبہ اطراف کابینہ کے زیر اہتمام 21
فروری 2021ء بروز اتوار حیدرآباد ریجن، زون سکھر، میاں جو گوٹھ کابینہ، گڑھی یاسین
اطراف گوٹھ قائم خان میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 100 عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
نگران سکھر زون حاجی محمد بلال رضا عطاری نے رجب
المرجب کے روزوں کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک
اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع میں 26 فروری سے ایک ماہ مدنی قافلے میں
سفر کرنے اور 7 دن کےفیضان نماز کورس کی
ترغیب بھی دلائی گئی۔9اسلامی بھائیوں نے رات اعتکاف کرنےجبکہ دیگر عاشقان رسول نے نماز
تہجد ادا کرنے اور روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹر: اختیار احمد عطاری، ذمہ داراطراف میاں جو گوٹھ
کابینہ)
شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام
الحضوری گرین سٹی بالمقابل لاری اڈا قصور کی جامع مسجد رحمۃ اللعالمین میں
تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
22فروری 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے مسجد کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لیا۔ رکن شوریٰ نے مقامی ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعمیراتی کاموں کو جلد پایۂ تکمیل تک
پہچانے کا ذہن دیا۔
21 فروری 2021ء کو ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں
کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمد ہوئی۔ صحافیوں میں طاہر حسین شاہ (صدر الیکٹرونک میڈیا ایبٹ آباد)، جنرل سیکرٹری ندیم اکرم عباسی اور بیورو چیف
سمیت 28 سینئرز صحافی شامل تھے۔
صحافیوں نے مدنی مرکز میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ
کا دورہ کیا جہاں ہونے والی دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے معلومات حاصل کی۔ بعد
ازاں صحافیوں نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے ان کے
درمیان بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا اورانہیں اپنے اداروں میں
دینی کاموں کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔
کراچی،ناظم
آباد کابینہ ، نیو بھٹو کالونی
نور محمدی مسجد میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں کراچی،ناظم آباد کابینہ ، نیو بھٹو کالونی کی نور محمدی مسجد میں جاری قاعدہ و ناظرہ کورس میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اساتذہ اور طلباء نے
شرکت کی۔
رکن مجلس کفن
دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت کی
فضیلت و اہمیت اور نہ کرنے کے نقصانات کے
بارے میں آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ
کرنے اور کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں کراچی کے علاقے ناظم آبادمیں موجود جامعۃالمدینہ
فیضان علی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کرام نے شرکت کی۔
21 فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
ڈاکٹر ارفع اقبال چیف ایگزیکٹو پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ کے صاحبزادے اسسٹنٹ
کمشنرمحمد مرتضیٰ کی شادی کے سلسلے میں ان
کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس محمد
بلال، سیکرٹری فنانس محمد حسین رانا، بریگیڈیئرسلمان اکبر اور عزیزو اقارب سمیت
دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان اور شرکا کو خوشی کے موقع پر اس طرح کے محافل کا انعقاد کرنے
کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ کے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں
میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
النور سوسائٹی فیضان مشتاق جامعۃالمدینہ کے اساتذہ اور طلباء میں کفن دفن اجتماع
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے النور سوسائٹی میں قائم جامعۃالمدینہ فیضان مشتاق میں اساتذہ اور طلباء میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا ۔
پچھلے دنوں مفتی سید زاہد سراج قادری صاحب(جنرل سیکریٹری ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی)، مولانا نعمان کریم انصاری صاحب (خطیب جامع مسجد مدینہ قائد آباد ملیر کراچی) اور مولانا ندیم صدیقی قادری صاحب (مدرس و ناظم دار العلوم مدرسہ قادریہ رضویہ
کراچی) کی عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
ذمہ
داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور مدنی مرکز میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹراور
شعبہ مدنی چینل سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کا
دورہ کروایا۔
علمائے
کرام نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو سراہا اور اس
میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
پنجاب گروپ آف کالج (مظفر گڑھ)میں محفل نعت کا انعقاد ،
اسٹوڈنٹس اجتماع کی دعوت دی گئی
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب گروپ آف کالج (مظفر گڑھ)میں
محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل
کرنے اور 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ 3 مارچ 2021ءکو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع
میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگران
عبد الوہاب عطاری نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیU.E.Tملتان
کے وائس چانسلرV.C ڈاکٹر عامر اعجاز سے ملاقات کی۔ عبد الوہاب
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور 3مارچ 2021ء
کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع کی میں شرکت
کرنےکی دعوت دی۔
Under the supervision of ‘Majlis short courses (Islamic sisters)’, a 1-month course,
namely ‘Al-‘Ilm Al-Noor’ is commencing in London Region, UK in previous days. Approximately,
30 Islamic sisters are having the privilege of attending this spiritual course.
The attendees (Islamic sisters) are having the opportunity of learning about translation and exegesis
of Surah al-Noor, Hadith of the Noble Prophet, Fiqh, deeds leading to Jannah [Paradise], interactive sessions on social topics, etc.
Weekly booklet Kaarkardagi of Islamic sisters in North America Region
In weekly Madani Muzakirah, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ
الْـعَـالِـيَـهْ encourages
people to read a Madani booklet and also blesses the readers and listeners with
Dua’s. Kaakardagi (performance) of
the fortunate people reading and listening to the booklet is also presented in
the court of Ameer Ahl-e-Sunnatدَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ
الْـعَـالِـيَـهْ.
Last week, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ
الْـعَـالِـيَـهْ motivated people to read or listen to the booklet, ‘Blessings of Rajab’.
In this connection, approximately, 2221 Islamic sisters from North
America Region had the privilege of reading or listening to the booklet,
‘Blessings of Rajab’.
Dawateislami