دعوت اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن ہبلی اور بنگلور زون میں شعبہ تعليم و رابطہ کی رکن زون اسلامی بہن نے شعبہ تعليم کی رکن کابينہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

رکنِ زون اسلامی بہن نے فضائل رجب بیان کرتے ہوئے رجب و شعبان میں شخصيات اجتماع منعقد کرنے ، شخصيات کو نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ، بیانات کا جدول، بیانات کے موضوعات اور مدنی عطیات کے لئے شخصيات کا ذہن بنانے کے لئے مدنی پھول دیئےنیزشخصيات کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور رمضان المبارک میں فیضانِ تلاوت کورس کرنے کا ذہن دینے کی ترغيب دلاتے ہوئےمدنی عطيات اور مدنی حلقے کا ہدف دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن تھانے زون ، بھیونڈی کابينہ ، کوٹرگیٹ ڈویژن میں شعبہ تعليم و رابطہ کے تحت سلائی اینڈ آرٹ کلاس میں گھر درس کا انعقاد ہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب فیضان سنّت سے درس دیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں  جامع مسجد فیضان ام کلثوم عثمانیہ کالونی جیل روڈ میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش 70 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ کورس معلم و مسجدِ ہذا کے خطیب و امام مولانا عبدالجبار عطاری مدنی نے نماز، وضو ، غسل، تیمم اور جنت،دوزخ وغیرہ سمیت دیگر اسلامی عقائد و نظریات سے متعلق اہم مسائل بیان کئے۔ کورس کےآخری روز 21 فروری کی شب سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی زون کے کورسز ذمہ دار مبلغ دعوت اسلامی محمد امتیاز عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔ اجتماع پاک میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ کورسز کے اختتام پر کئی اسلامی بھائیوں نے سات دن کے رہائشی فیضان نماز کورس اور راہ خدا میں مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد میں فیضان مدینہ کی انتظامی مجلس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ  و نگران اسلام آباد حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور رکن شوریٰ و نگران سیالکوٹ زون حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔

اس موقع پر انتظامی مجلس کے اراکین نے شرکت کی اور اراکینِ شوریٰ کی جانب سے ملنے والے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی بھرپور نیت کی۔ 


پچھلے دنوں  بلوچستان جت علاقے خضدار کی معروف قبائلی شخصیت میر ظفر اقبال گرگناڑی نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں مجلس رابطہ نے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جن کو دیکھنے کے بعد انہوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ آج مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور ایک روحانی سکون ملا۔ سب سے بڑی بات یہ کہ دعوت اسلامی کا نظام بہت ہی پیارا ہے ہر شعبہ مثالی ہےدینِ اسلام کی خدمت جس انداز سے کی جارہی ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ امیراہل سنت کی شب وروز کی محنت کا صلہ ہے کہ آج دعوت اسلامی دنیا بھر میں دین اسلام کا کام کررہی ہے ۔

اس موقع پر مجلس رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران میں قلات ڈویژن کے عبدالشکور عطاری، ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ذمہ دار شیخ فیصل عطاری اور کراچی ریجن کےذمہ داران بھی موجودتھے ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لسبیلہ قلات ڈویژن)


آج  24 فروری کی رات گلزارِ انبیاء مسجد نزد کے ایم سی ورکشاپ ، نشتر روڈ کراچی میں عظیم الشان محفلِ نعت کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

بیان کا آغاز رات ساڑھے نو بجے ہوگا۔

قرب و جوار میں رہنے والے عاشقانِ رسول شرکت فرماکر علمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل فرمائیں۔ 


شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت 21 فروری 2021ء کو فیصل آباد روڈ چوک اعظم وارڈ نمبر 6 میں مدرسۃ المدینہ للبنات کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ مدرسے کا سنگ بنیاد رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری کے ہاتھوں رکھا گیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو مدرسہ جلد سے جلد تعمیر کرواکر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا ذہن دیااور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ جڑانوالہ زون ذمہ دار نے ستیانہ اطراف کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اور محافظین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار نے مقدس اوراق کی اہمیت اور ان کے تحفظ کی فضیلت پر بیان کیااور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے اہداف دئیے۔ مدنی مشورے کے بعد زون ذمہ دار نے نگران کابینہ سے ملاقات کی اور شعبہ کے متعلق تفصیلی کلام کیا۔ بعد ازاں زون ذمہ دار نے علاقے میں شخصیات سے ملاقاتیں کی اور نئے ذمہ دار کا تقرر بھی کیا۔ (رپورٹر:محمد طفیل ناصر عطاری، رکن زون جڑانوالہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 18 فروری 2021ء بروز جمعرات نوشہرہ ورکاں میں وزٹ کا سلسلہ ہوا جس میں محمد آفتاب عطاری گوجرانوالہ زون نگران،  محمد یعقوب عطاری نگران کابینہ اور ناظم مدرستہ المدینہ محمد مدثر عطاری شریک ہوئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے موجود اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیا اور اس کی برکتوں سے آگاہ کیا۔( محمد قاسم عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 فروری 2021ء کو دوپہر 2:00 سردار میرج ہال نور کوٹ روڈ شکر گڑھ شخصیات اجتماع کا انعقادکیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس شخصیات اجتماع میں ڈاکٹر، انجینئرز، پروفیسرز، ٹیچرز اور تاجر حضرات شرکت کریں گے۔

مزید معلومات کے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03007777449-03049760897


مجلس مزارات اولیاء اسلام آباد ریجن کے ریجن ذمہ دار مولانا یاسر مدنی کے والد محترم 21 فروری 2021ء کو انتقال فرما گئے ۔ رکن زون مجلس ائمہ مساجد عبدالرحمن مدنی اور گوجرانوالہ سینٹر کابینہ کے نگران مولانا خوشی محمد نے نماز جنازہ میں  شرکت کی۔ ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹر: عبدالرحمن مدنی رکن زون)


شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت 25 فروری 2021ء صبح 10:00 نور کوٹ روڈ شکر گڑھ میں جامعۃ المدینہ للبنات کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔ افتتاح کے موقع پر سردار میرج ہال شکر گڑھ میں اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری پردے میں رہ کر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس اجتماع پاک میں صرف اسلامی بہنیں ہی شرکت کریں گی۔