دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  نگران مجلس مولانا حافظ محمد افضل مدنی نے عاشقانِ رسول کے مدرسہ قادریہ غوثیہ میں حاضری دی۔ حضرت مولانا حسنین علی جان مہتمم و مدرس مدرسہ قادریہ غوثیہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں جامعہ انوار غوثیہ اور مدرسہ اسماعیلیہ حفظ القرآن میں حاضری دی اور مدرسین و طلباء کرام سے ملاقات کی ۔

نگران مجلس مولانا حافظ محمد افضل مدنی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا جس پر علماء کرام نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علماء کرام کی خدمت میں دعوتِ اسلامی کی مطبوعات بھی بطور تحفہ پیش کی گئیں ۔


گزشتہ دنوں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے لاہور اور ملتان کی ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا۔2021ء میں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دئیے اور رمضان عطیات کے مدنی پھول سمجھائے۔ ای رسیدکے حوالے سےتربیت کی۔رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کاہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 فروری2021ء  کوہالینڈ (Holland )میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam) اور دین ہاگ( Den Haag) کی تقریبًا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ” رجب کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رجب میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے اور نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام21 فروری2021ء   اسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

اس مدنی مشورے میں لا سالوت (La Salut)، بئیر امات (VirreiAmat)، آرتیگاس(Artigues)، کورنییا(Cornella)، بیسوس (Besós)، ترینیتات (Trinitat)، گوتیکو (Gotico)، پارالیل (Paralel) کے ذیلی حلقوں کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے اہداف دیئےنیز شعبےکے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 فروری 2021ء کواسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ زوم اسپینش (Spanish)زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں08 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسپینش(Spanish) زبان میں”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کووقت کی قدر اورزندگی کی اہمیت سے آگاہی فراہم کی نیز اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے اور اپنے ساتھ مزید نئی اسلامی بہنوں کو دعوت دے کر شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء  کے تیسرے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس(Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، گوتیکو (Gotico)، سانت کرست (Sant Crist) اور کورنییا (Cornellá) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش263 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) اوربیسوس (Besós) میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش27 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”قیامت کی علامات“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام22 فروری 2021ء کواسپین (Spain)کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کابستہ( اسٹال) لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے 28 تعویزاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ اسلامی بہنوں کو4مختلف قسم کے اورادِ عطاریہ بھی بتائے گئےنیز اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین کے ملک سویڈن (Sweden) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن کی تمام جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسزکی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی علم دین حاصل کرنے کے شوق اور کوششوں کے بارے میں اہم نکات پیش کئے ۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعی طور پر جائزہ کروایا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے کارگردگی ہر ماہ باقاعدگی سے جمع کروانے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 فروری2021ء  کو یورپین یونین کے ملک سویڈن (Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بے رغبتی کے واقعات بتائے نیز فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نماز و روزے کی پابندی کی تلقین کی اورمد رستہ المدینہ بالغات میں درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 23 فروری2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کے دو علاقوں، لانگسائٹ اور چارلٹن میں ”فیضان زکوة کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوة کی شرعی حیثیت اور زکوۃ سے متعلق دیگر شرعی مسائل سکھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام یوکے لنکشائر(Lancashire)کابینہ کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ذیلی حلقہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذیلی حلقوں میں نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے کا ہدف دیا۔