دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے  تحت جھنگ سٹی فیضان مدینہ مدن شاہ دربار میں13 فروری 2021ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن، زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد شاہ نواز احمد عطاری نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری ریجن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ نے مقدس اوراق کے ادب و احترام کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو مقدس اوراق کے ادب و احترام سمیت اس عظیم کام کو مزید بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔