دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء  کے تیسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، لوگرونیو (Logroño)، میسلاتا (Mislata)، کاسپے (Caspe)،آرجینڈہ (Argenda) اورپیترائکس(Patraix) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”دینی ماحول سے وابستہ رہ کر آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاوردینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبےکفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں پانچ دن پر مشتمل کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے فرائض، سنتیں اور دیگر اہم شرعی مسائل سکھائے گئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل (Govanhill) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن کے شہرپیٹربرو(Peterborough) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

343اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

442اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

640اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1646 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

801 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

608 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اذان کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 3002 ، لندن ریجن سے 2ہزار233، بریڈ فورڈ ریجن سے 13ہزار419، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار356، آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 405 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا25ہزار475اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اذان کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم علاقوں ساؤتھ برمنگھم اور سینڈول ( South Birmingham and Sandwell )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے میں مانچسٹر ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارمز سمجھائے نیز پچھلے ماہ کی کارکردگی کا اس ماہ کی کارکردگی سے تقابل کیا اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  بیرونِ ممالک کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈیوکے، اسکاٹ لینڈ اور یورپی یونین کے ممالک گریس،پرتگال، فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور ساؤتھ امریکہ و بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے ملکی وزون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک کامیاب زندگی گزارنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں کامیابی کے چھ اصول بیان کئے: (1)اپنے شوق کا پیچھا کریں (2)کچھ بڑا کرنے سے گھبرائیں نہیں (3)رزق لینے کے لئے تیار رہیں (4)تنقید کرنے والوں کی طرف توجہ نہ دیں(5)زندگی کا مزہ لیں (6)صرف اور صرف پیشہ کمانے کے بارے میں مت سوچیں۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ان ذمہ داران کو اپنے اپنے ممالک شعبہ کفن دفن کے مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ اوورسیز ممالک میں بھی کفن دفن پریکٹیکل اجتماعات ، کفن دفن آن لائن کورسز کے انعقاد کے ذریعے سے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت کا طریقہ و ضروری مسائل سے آگاہی اور ساتھ ہی ساتھ ایصالِ ثواب اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جائے۔

شعبہ خدام المساجد و المدارس دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  20 فروری 2021ء کو کھوکھر والا کوٹ سلطان میں مسجد و مدرسہ ”فیضان عشق رسول“کا افتتاح ہوا۔ مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری فرمایا۔

خوشی کے اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔رکن شوریٰ نے مسجد کو جلد تعمیر کرنے اور اس کو آباد کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد نوید عطاری کے والد شیخ محمد نواز  پنجاب کے شہر لیہ میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے20 فروری 2021ء کو لیہ زون میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


19 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی آمد ہوئی۔

گورنر چوہدری سرور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزٹ کے بعد چوہدری سرور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال ہو۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور دعوت اسلامی گرین پاکستان مہم کا حصہ بنتے ہوئے فیضان مدینہ میں پودے بھی لگائے۔