کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ہر جمعرات کو بعد نمازِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج 25 فروری 2021ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جانشینِ عطار حضرت مولاناحاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز 8 بجکر 45 منٹ پر تلاوتِ قرآن مجید اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوگا ۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نور کوٹ روڈ شکر گڑھ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکزفیضانِ مدینہ،منڈی موڑ پاکپتن شریف میں رکنِ شوری ٰ حاجی رفیع العطاری سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔