
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصيات اور شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام حیدرآباد
ریجن نواب شاہ زون ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مخیر اسلامی
بہنوں اور اسکول ٹیچرز نے شرکت کی۔
مجلس رابطہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم
کے متعلق بیان اورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی نیز اپنے گھر ماہانہ اجتماع رکھنے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
میانوالی زون
کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن میانوالی زون کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مدنی
مشورے کے دوران ڈونیشن کے حوالے سے نکات سمجھائے گئے نیز ہفتہ وار رسالہ کو ہر
اجتماع میں پہنچانے اور رسالہ کا مطالعہ
کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی گئی، ماہانہ کارکردگی اور سابقہ سال کی ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیزاس سال ڈونیشن کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔
میانوالی زون
کی ڈویژن خانقاہ سراجیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن میانوالی زون کی ڈویژن خانقاہ سراجیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے رمضان کے نکات پر کلام کیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو
بہتر بنانے کے حوالے سے بھی کلام کیا، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی نیز اس سال ڈونیشن کارکردگی کو مزیدبڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی
کینٹ کابینہ کے علاقے رینج روڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے”علمِ
دین کے فضائل “ موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
راولپنڈی میں
پاکستان نگران اسلامی بہن کا شعبہ فیضان مرشد کے ہمراہ مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
راولپنڈی میں قائم پاک دفتر للبنات میں
شعبہ فیضان ِ مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار
، پاک سطح فیضانِ مرشد دفتر ذمہ دار
اور راولپنڈی و اسلام آباد زون سطح فیضان
ِ مرشد ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ دیگر ریجن و زون سطح شعبہ فیضان ِ مرشد ذمہ
داراسلامی بہنیں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی
کاموں میں درپیش مسائل کا حل ، آٹھ دینی
کام اور رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر کی ورکنگ کی سمری پیش کی ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کے ساتھ اہداف دیئے ۔
عالمی مجلس
اور بین الاقومی امور کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک کی مقیم اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداء میں اپنے اپنے شعبے میں دینی کام کو بڑھا نے کے بارے میں نکات دیئے۔ اس مشورے میں شامل ایج آر ڈپارٹمنٹ کی عالمی سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے اجیر رکھنے کے بارے میں تمام اراکین کی تربیت فرمائی، دیگر اراکین نے بھی اپنے اپنے
شعبے کے حوالے سے مسائل پیش کئے اور باہمی مشاورت سے ان کا حل تلاش کیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ماہ کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کے ہونے
والے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہیں:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1ہزار6
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 14ہزار719
روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد :19ہزار760
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 1ہزار432
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 17ہزار286
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 2ہزار68
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 67ہزار431
ہفتہ وار علاقائی دورہ
(شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) : 7ہزار58
ماہانہ
مدنی حلقوں کی تعداد : 141
ماہانہ مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6ہزار242
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 14ہزار771

اُمّہاتُ المؤمنین
رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّکے فضائل اور پاکیزہ حیات
کے بیان پر مشتمل مدنی پھولوں سے معمور ایک مُفَصَّل اور تخریج شدہ کتاب
فیضانِ اُمَّہَاتُ المؤمنین
رَضِیَ
اللہُ عَنۡہُنَّ
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
اسلامی بہنیں ان نیک وپارسا ہستیوں کی سیرت کے سانچے میں ڈھل کر بالخصوص گھروں کو
امن کا گہوارہ بنانے اور بالعموم پورے معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتی
ہیں لہٰذا ان نُفُوسِ قدسیہ کا فیضان زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی
کی مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر ( المدینۃ العلمیۃ) نے اصلاحی نہج کے مطابق
ا س موضوع پر کام کا بیڑا اٹھایا جو اب تکمیل و اشاعت کے مراحل طے کر کےمنظرِ عام
پر چکا ہے۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے:
٭ اختلاف سے صَرْفِ نظر کرتے ہوئے صرف ان صحابیات رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ کا ذکر کیا گیا ہے جن کا حضورِ پاک ﷺکی ازواجِ پاک کی
فہرست میں شامل ہونا سب کے نزدیک ثابت ومُسَلَّم (تسلیم شدہ) ہے اور
یہ کُل گیارہ نُفُوسِ قدسیہ ہیں۔ ٭ کتاب کو بارہ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا باب اجتماعی طور پر تمام اُمَّہَاتُ
المؤمنین رَضِیَ
اللہُ عَنۡہُنَّ سے متعلق فضائل ومسائل پر مشتمل ہے اور بقیہ گیارہ
ابواب بالترتیب گیارہ اُمَّہَاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنۡہُنَّ کی سیرتِ طیبہ پر
مشتمل ہیں۔ ٭ہر باب کی ترتیب اس انداز میں
کی گئی ہے کہ گویا وہ الگ سے ایک رسالہ ہے اس لئے معدودے چند مقامات پر مضامین کا
تکرار ناگُزِیر ہے۔٭ کتاب میں حُضُورِ اقدس ﷺکی زوجۂ اوّل حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ
الکبریٰ
رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا اور زوجۂ دُوُم حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا کی سیرت حُصُولِ برکت کے لئے اور تکمیل موضوع کی
خاطر مختصر طور پر بیان کی گئی ہے کیونکہ ان پر شعبے کی الگ سے دو۲ کتابیں ” فیضانِ
خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا “ اور ” فیضانِ
عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا “ منظر عام پر آ چکی ہیں۔
367صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2015ء سے لیکر02 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً28ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبےکفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام20 فروری2021ءکو اسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز
مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
اسپین کی ڈویژن
بارسلونا میں سنتوں بھرے اجتماع کے بعد مدرستہ المدینہ بالغات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام20
فروری2021ء کو اسپین
(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے پارالیل (Parallel) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد 35 منٹ کا مدرستہ المدینہ
بالغات کا درجہ لگایا گیا جس میں کم و بیش
51 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
درجے میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں تجوید کی اہمیت بیان کی گئی اور مدنی قاعدہ سمیت مخارج کا تعارف کروایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو
پابندی کے ساتھ درجہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام20 فروری2021ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 13
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو انسانوں
اور جنوں کی پیدائش کا اصل مقصد کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز نفل عبادات
کے فضائل بتاتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن( Sweden )کی کابینہ سطح
پر مقرر شب و روز ز ذمہ دار اسلامی بہن اور علاقائی دورے کی ذمہ دار اسلامی بہن کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے شب و روز میں خبریں دینے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز علاقائی دورے کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا۔