16 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
آج عالمی مدنی مرکز میں یوم ولادت سیدنا مولا علی کے
سلسلے میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا
Thu, 25 Feb , 2021
4 years ago
خلیفہ چہارم، شیر خدا، فاتح خیبر ، امیر
المومنین حضرت سیدنا مولا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ وجہَہُ الکریم کے یوم ولادت کے سلسلے میں آج 13 رجب المرجب 1442ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار اجتماع کے
بعد مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔ مدنی
مذاکرے کے آغاز میں جلوس مولا علی رضی اللہ عنہ کا اہتمام
ہوگا۔
اس روحانی محفل میں نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم اور
منقبت مولا علی رضی
اللہ عنہ پڑھی جائیگی
جبکہ امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حضورسیدنا مولا علی رضی اللہ عنہ کی دینی خدمات کو بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔ مدنی مذاکرے کے اختتام پر لنگر مولا
علی رضی
اللہ عنہ کا انتظام بھی ہوگا۔
تمام عاشقان رسول سے اس پرنور محفل میں شرکت
کرنے کی التجاء ہے۔