مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں روحانی علاج بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اسلام آباد میں نگرانِ پاک مجلس مولانا انور رضا عطاری نے بستہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
.jpg)
.jpg)
لاہور ریجن، حافظ آباد زون کی کابینہ ونیکے تارڑ کی ڈویژن
کولو تارڑ میں تحفظ اوراقِ مقدسہ بکس کی تنصیب

دعوت اسلامی
کے شعبے تحفظ اوراق مقدسہ کے زیراہتمام لاہور ریجن، حافظ آباد زون کی کابینہ ونیکے تارڑ کی ڈویثزن
کولو تارڑ میں محافظ اوراق مقدسہ کے ساتھ
مل کر مختلف مقامات پر اوراق مقدسہ کے
باکسز لگانے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر زون
ذمہ دار محمد عمران عطاری نے
چوک درس دیتے
ہوئے لوگوں کی نیکی کی دعوت دی نیز دعوتِ
اسلامی کے شعبے تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور ان کو مقدس اوراق کے تحفظ
کا ذہن دیا۔ لوگوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بہت پسند کیا اور خوشی کا اظہار کیا اور اس کام کےلیے
اپنا وقت دینے کی نیت کی۔(رپورٹر: محمد عمران عطاری )
حیدرآباد ریجن جیکب آباد کابینہ کی ڈویژن شکارپور میں قائم ایک اسکول میں مدنی حلقے کا
انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن جیکب آباد کابینہ کی ڈویژن شکارپور میں قائم ایک اسکول میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں 2 پرنسپل اور 16 ٹیچرز اسٹاف نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”
بدگمانی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور آئندہ ہونے والے مدنی حلقے میں شرکت کرنے نیز آن لائن
تجویدِ قراٰن کورس میں داخلہ کی ترغیب دلائی۔
حیدرآباد ریجن نواب شاہ زون میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ریلیٹیڈ اسلامی بہن کے گھر ملاقات
کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن نواب شاہ زون میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ریلیٹیڈ اسلامی بہن سے اس کے گھر جا کر ملاقات ہوئی ۔
شعبہ تعلیم کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں
اپنی مرحومہ والدہ کے لئے ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے
اپنی چھوٹی دو بہنوں کو جامعۃالمدینہ میں ایڈمیشن کی نیت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں احمد پور شرقیہ کے حلقہ نورالمدارس میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت
کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
بہاولپور کے
علاقے 29 بی سی بستی فیض آباد میں کفن
دفن اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بہاولپور کے
علاقے 29 بی سی بستی فیض آباد میں کفن
دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت
کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مظفر گڑھ زون
میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا
نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
مدنی ریجن کے
ملک کویت کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
کے ملک کویت کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاحِ
اعمال کا نیو فارم سمجھایا نیز شعبے کے
دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
پاکستان بھر میں
تقریباً400 مقامات پر 26 دن کے ”مدنی
قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام یکم فروری 2021 ءسے پاکستان بھر میں 26 دن
کا ”مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ
جاری ہے جوکہ 400 مقامات پر کروایا جا رہاہے۔اس میں کم و بیش 3ہزار670 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس کی خصوصیت میں سے یہ ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کورس میں قراٰنِ پاک کی درستی کے ساتھ ساتھ تجوید کے
اہم قواعد نیز فرض علوم کے مسائل اور باطنی
امراض سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام زون مشاورت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 8 دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز دیگر شعبہ جات میں مجلس شارٹ کورسز کے ذریعے کام کرنے کی ترغیب
دلائی۔