گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن  حاجی یعفور رضا عطاری کے ماموں جان کے انتقال پر مدنی قافلہ ذمہ دوران نےتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اصلاحی گفتگو فرماتے ہوئے نیکیاں کمانے، زندگی کے ان قیمتی لمحات کو سمجھ کر اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی قافلہ کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں لاہور ریجن، فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار شہباز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کے نظام کے حوالے سے تربیت دی اورآ ئندہ کی پالیسیوں پر مدنی پھول دئیے۔ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دوسرےاسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے زیر اہتمام 20 فروری 2021ء  بروز ہفتہ لاہور ریجن میں واقع مکتبۃ المدینہ بلڈنگ میں تربیتی سیشن

کا انعقاد کیا گیا جس میں حامد عطاری عطیات بستہ جائزہ مجلس ذمہ دار پاکستان نے ایمانداری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو خود کفیل کرنے ، شعبے کے نظام کے حوالے سے مستقبل کی پالیسی اور اہداف پر کلام ہوا۔( غلام جیلانی عطاری، سپروائزر عطیات بستہ لاھور جنوبی زون)


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ ، بریڈ فورڈاور آئر لینڈ کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور One Day session " A Night Journey " کورس کا تعارف و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے ان ممالک میں کورس کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 23 فروری 2021ء کواسپین (Spain) کے ڈویژن (Madrid) کے علاقےکاسپے (Caspe) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

45 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

89 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

194 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

306 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

108 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

210اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فیضانِ رجب“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار 275 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” فیضانِ رجب“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  اٹلی( Itlay) کی ڈویژن میلان( Milan) کے علاقے کاستانو پریمو میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے گھر پر جا کر ان کی ساس امی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کرنےکا ذہن دیا نیز انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں کا تعارف پیش کیا اور مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے ، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر برمپٹن( Brampton )میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوفرائض کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہفتے رسالہ پڑھنے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےاورہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال( Montreal) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوفرائض کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہفتے رسالہ پڑھنے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےاورہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر تھورن کلف ( Thorncliffe) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر بیان اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غفلت بھری زندگی گزارنے کی نحوست اور موت کو کثرت سے یاد کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اچھے انداز سے عبادت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے،مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔