اسلام آباد
رکن کابینہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ عبدالصمد عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر
اہتمام 23 فروری2021 ء بروز منگل ریجن اسلام آباد ، زون راولپنڈی میں اسلام آباد رکن کابینہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ
عبدالصمد عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ
منعقد ہوا جس میں ریجن زون ذمہ دار اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
ابو حامد محمد عادل عطاری نگران ڈیپارٹمنٹ سکیورٹی
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے ، ای رسید نظام اور مدنی عطیات کے حوالے سے اہداف طے ہوئے بڑی رات
اجتماعات انتظامات کے حوالے سے کلام ہوا ۔(رپورٹ: محمد عبداللہ عطاری وولنٹیر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ)
حیدرآباد ریجن
میں فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ حیدرآباد ریجن میں ریجن
ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ
داران کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے
میں ریجن ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے 12دینی کام کرنے اور ان میں مضبوطی لانے کے
حوالے سے شرکاء کی تربیت کی نیز تنظیمی
ذمہ داری لینے کا ذہن دیا اور ہر برانچ میں دینی کاموں کے ذمہ داران کا تقرر بھی کیا۔(رپورٹ: شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی)
فیضان آن
لائن اکیڈمی کورنگی برانچ سے بذریعہ انٹرنیٹ انوویٹو ٹیم،(FMVU)
ٹیم،مجلس آئی ٹی اور مجلس مالیات کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
غلام الیاس عطاری مدنی نے کورنگی برانچ سے بذریعہ انٹرنیٹ انوویٹو ٹیم،(FMVU)
ٹیم،مجلس آئی ٹی اور مجلس مالیات کا الگ الگ مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں متعلقہ معاملات پر کلام کیا گیا نیز اگلے
اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
لاہور ریجن میں شعبہ ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن کے تحت لاہور ریجن میں شعبہ
ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہن نے ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کے آرڈرز
اور ڈونیشن بکس کے نیو فارم کی اَپ ڈیٹ معلومات فراہم کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زیر اہتمام 22فروری 2021ء
بروز پیر سندھ ، لاڑکانہ زون میں زون ذمہ
دارحکیم ندیم عطاری نے حکیم حضرات میں
مدنی حلقہ لگایا جس میں متعدد حکیموں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دارحکیم ندیم عطاری نے حکمت کے حوالے سے
بیان کرتے ہوئے اپنے شعبے رابطہ برائے
حکیم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔ (رپورٹ: شعبہ کارکردگی پاکستان رابطہ برائےحکیم)
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون کابینہ داتا صاحب ڈویژن مزنگ
میں اصلاح ِاعمال اجتماع ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے توبہ کے فضائل کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیاجبکہ اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت کا مونکی کابینہ کی
ڈویژن کامونکی غربی میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقادہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ ذمہ
داراسلامی بہن نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کو بہتر
بنانے پر کلام کیا نیزکارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیتےہوئےڈونیشن جمع کرنے
کے اہداف دیئےجس پر ذمہ داراسلامی نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ
اعمال کے تحت کابینہ میاں میرڈویژن تاج
پورہ میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 41 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن نیک اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے 63 نیک
اعمال سے متعلق کچھ نیک اعمال سمجھائے اورعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیتے
ہوئےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شریک رہنے کی ترغیب دی جس پر
اسلامی بہنوں نےاپنی نیت کا اظہار کیا۔
فیصل آباد زون کی پینسرہ کابینہ میں اصلاح ِاعمال ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، فیصل آباد زون کی پینسرہ کابینہ میں اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس
میں شعبہ اصلاح ِاعمال ریجن، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اپ
ڈیٹ مدنی پھول اور زون تا ذیلی سطح کے اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے شعبہ کے دینی
کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کےنکات بتائے نیز ہر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع
کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
گوجرانولہ کے ڈویژن موڑ ایمن آباد کے جامعۃ المدینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبے کفن دفن کے زیر
اہتمام گوجرانولہ کے ڈویژن موڑ ایمن آباد
کے جامعۃ المدینہ میں کفن دفن اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کرام نے شرکت
کی۔
رکن کابینہ محمد مختار عطاری نے مدنی پھول دیتے
ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا عملی طریقہ بتایا۔(رپورٹ: محمد ذیشان عطاری ڈویژن ذمہ مجلس کفن و
دفن)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام 21 فروری 2021ء بروزاتوار نوکھر گاؤں ہمبوکی میں اوراق مقدسہ کے باکسز نصب
کئے گئے۔ (رپورٹ محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ
گوجرانوالہ زون)
کشمیر سے تشریف لائے چند علماء کرام کی شخصیات کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز کا وزٹ
23 فروری 2021ء کو کشمیر سے سابق وزیر و مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز
پارٹی کشمیر چودھری جاوید اقبال بڈھیانوی، چودھری کوثر حسین سابق چیئرمین زکوٰۃ نکیال
نے کراچی کے مختلف علاقوں کی مساجد اور
مدارس علماء کرام کے ہمراہ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تشریف لائے ۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف شعبوں
کا وزٹ کروایا ۔رکن شوری ونگران شعبہ
رابطہ بالعلماء و مشائخ سے خصوصی ملاقات بھی کروائی ۔
Dawateislami