دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ  میں بذریعہ ا سکائپ اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جسےتقریباً 12 اسلامی بہنوں نے جوائن کیا۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ نیک اعمال کے رسالہ کے ذریعہ اپنامحاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکانے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات کی  ذمہ دار اسلامی بہن نے گزشتہ دنوں پاک مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار و ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں کورسزکے معیار، ٹیچرزتربیت و ٹریننگ، فائنل امتحان مشوروں میں شرکت و شعبہ سے متعلق نکات پرکلام کیاجس پر شرکااسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں واہداف پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  چند روز قبل چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہن کا چٹاگانگ ریجن کی 4زون چٹاگانگ مہنوگر،چٹاگانگ نارتھ،فنی اور ہل ٹریک کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئےذمہ داران کی تقرری اوردینی کاموں کو بڑھانے کا ہدف دیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، پنجاب، کابینہ شکرگڑھ کی ڈویژن ظفروال میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا  جس میں تقریبا 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے گناہوں سے بچنےاور نیکیوں پر استقامت پانےکا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ پُر کر کے اپنی ذمہ داران کو جمع کروانے کی نیت کی اور دیگر اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کی بھی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ روز قبل پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ  اسکائپ مدنی مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلاتے ہوئے مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے شرکاکو نکات دیئے اوررمضان عطیات کے مدنی پھول سمجھائے اور رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیااورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف بھی دیا جبکہ ای رسید پر کام کرنے اوراسے عام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت گلگت بلتستان زون میں نگران اسلامی بہن نے دارالسنّہ راولپنڈی میں رہائشی کورسز کے لئے آئی ہوئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ زون مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا اورتقرریوں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کرتے ہوئے تقرریوں کے اہداف دئیے نیزرمضان کے نکات فارم اور ذیلی تا کابینہ ڈونیشن فارم پیش کئے جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں نگران  اسلامی بہن نے ماہانہ زون سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشوره لیاجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ادارتی شعبہ جات میں سے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی ناظمات نے بھی اپنے شعبے پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے مجلس رابطہ بالعلما  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد نوید مدنی صاحب اور نگران ریجن حیدرآباد قاری ایاز عطاری صاحب نے متعدد ذمہ داران کے ہمراہ دارالعلوم رکن الاسلام کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عمر خلجی قادری صاحب اور مہتمم دارالعلوم رکن الاسلام حضرت مولانا مفتی صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عمر خلجی قادری صاحب کو ترجمۃ القرآن کنزالایمان اور تفسیر نورالعرفان کا سندھی زبان میں ترجمہ کرنے پر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی رکن ریجن، زون تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی تربیت فرمائی، اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے، مبلغۂ محفل نعت کا فارم سمجھایا اور ہر ماہ فل کرنے کی نیتیں کروائی نیزماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور شعبہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس اصلاح اعمال کے تحت  ڈویژن مغل پورہ میں مجلس اصلاحِ اعمال کا ماہانہ مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں تقریبا40 داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کثرتِ عبادت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں خوفِ خدااور درست طریقہ سےنماز پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نماز کی شرائط بھی سکھائی نیز گناہوں سے بچنے کا ذہن دیاجبکہ نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پر عمل کر کے ہرماہ جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن نگران، اراکین ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’اولاد کی تربیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی تربیت فرماتے ہوئےسالانہ ڈونیشن کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور اس سال ڈونیشن کو بڑھانے کے لیے نکات فراہم کئے جبکہ زون نگران اسلامی بہن کو مدرسہ المدینہ بالغات کے تحت ہونے والے مدنی قاعدہ کورس اور شارٹ کورسز کے تحت فیضان زکوٰة کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ اور رجب المرجب میں جامعۃ المدینہ للبنات کا جدول بنا کر طالبات کو ڈونیشنز بڑھانے کا ذہن دینے کاہدف دیا نیز شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو بڑھانے کا ہدف اور ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی بھی کی اورزون نگران اسلامی بہن کو کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گوجرنوالہ فیضان مدینہ میں گوجرانوالہ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران  اسلامی بہنوں نے شرکا کی کارکردگیوں کا جائز ہ لیا اور آئند ہ ماہ کارکردگی بہتر بنانے کاذہن دیا ۔ تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف طے کرتے ہوئے نگران اسلامی بہن نےکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن بھی دیا ۔