دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن کے 1473 ذیلی حلقوں میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا منعقد ہوئے جن میں
کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ساتھ نئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
شعبہ روحانی علاج کے تحت ملتان ریجن میں لگنے
والے روحانی علاج کے بستوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ
دنوں ملتان ریجن کی شعبہ روحانی علاج
ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان میں لگنے
والے روحانی علاج کے بستوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ دارالسنہ میں منعقد کیا۔
مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت
کے اہم نکات دیتے ہوئے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز روحانی علاج کے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی
بہترین انداز میں غم خواری کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی
حلقہ بینکر کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران اسلامی
بہن نے گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ
کے ذیلی حلقہ بینکر کالونی کے علاقائی دورے میں شرکت کی ،نیز نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے
ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
مدنی
مشورے میں ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی تقرری نیز نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے نکات
بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پاک
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے لاڑکانہ
میں مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا
علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں
اورشارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نےشرکت کی۔
پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدارس میں کورسز
کرنے کے حوالے سے نکات دئیے اور مدارس المدینہ للبنات میں کورسز منعقد
کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے فی
علاقہ دو مدرسوں میں
کورس کرنے کا ہدف لیا نیز دینی کاموں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں میں تحائف اور تبرکات تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ
گرلز کے زیرِ اہتمام یکم فروری 2021 ء کو نیوکراچی
میں نئے جامعۃالمدینہ فیضان عمر بن خطّاب کا افتتاح ہوا اس موقع پر فیضان علم کورس کے سلسلے میں تعارفی
اجتماع منعقد کیا گیاجس میں نیو کراچی کی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں علم دین کی اہمیت پر بیان کیا گیا
نیز کورس فیضان علم کے مضامین تجوید ،فقہ،
و اسلام کی بنیادی عقائد کا تعارف و ان کی اہمیت بیان کی اورداخلوں کی ترغیب دلائی۔
شعبہ جامعات
المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام مدنی مذاکرہ دیکھنے کی کارکردگی
مجلس مَدَنی مُذاکرہ کا مدنی کام یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وَابَسْتہ ہر
مُنْسَلِک اور ذِمَّہ دار (ذیلی حلقہ تا عالمی ، ہر شعبہ ، دارالسنہ ، جامعۃالمدینہ ، مدرسۃ
المدینہ ، دارالمدینہ ، مدرسۃ المدینہ آن
لائن (للبنات) کی اساتذہ ، ناظمات ، طالبات ، مدنی عملہ وغیرہ) بلکہ تمام
عاشقانِ رسول کو بھی مَدَنی مُذاکرہ سُننے کا عادی بناناہے ۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام فروری 2021 ءکو 2ہزار80 جامعات المدینہ گرلز کی مدنی عملے اور 22ہزار938 طالبات نے براہ راست ہونے
والے مدنی مذاکرہ دیکھنے و سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران میں تین دن
پر مشتمل کورس بنام” بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بیٹی کی پرورش،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے
میں تربیت کی اور مختلف نکات دئیے۔
حیدرآباد میں
قائم جامعۃ المدینہ گرلز ، دارالسنہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ
میں "سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی" کی چند لیکچرارز اور اسٹوڈنٹ کو شعبہ
تعلیم کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز (عبدالغفار منزل)،
دارالسنہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا ۔ دوران وزٹ ان شعبوں کی ناظمات
نے انہیں ان شعبہ جات کےحوالے سے بریفنگ دی اور ان سے میٹنگ کے دوران دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا بھی تعارف پیش
کیا ۔آخر میں لیکچرارز اور اسٹوڈنٹ نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی
خدمات کو سراہا ۔شخصیات نےآن لائن ہونے والے فرض علوم کورسز میں ایڈمشن لینے کی نیتیں
بھی پیش کیں۔ شخصیات کو فیضان نماز کتاب اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش
کئے گئے۔
لاہور جنوبی
زون میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں علاقائی
دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح
کی علاقائی دورہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور مدنی قافلے کے حوالے سےترغیبی مدنی پھول دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
زون کے علاقے گھمن آباد میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 75 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو بیماریوں پر صبر کرنے ، نیک اعمال کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اجتماعِ پاک میں روحانی علاج کابستہ بھی لگایا گیا جس میں پریشان، بیمار ، تنگدست اسلامی بہنوں کو اورادِ
عطاریہ پیش کئے گئے نیز اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے صلوت
الحاجات بھی ادا کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی
تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری پر کلام کیا نیز 4 رکنی مشاورت بنانے کا ذہن دیااورذیلی
سطح کے اہداف کی دوہرائی کروائی۔علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ رمضان المبارک کے عطیات پر اہداف لئےاوررسالہ
کارکردگی اور جائزہ کارکردگی کو مضبوط
بنانے کا ذہن دیا۔