دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےاسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ(Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔