عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی اب پاکستان بھر میں ”گرین پاکستان“ مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

دعوت اسلامی اس مہم کے ذریعے پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کے لئے پُر عزم ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعو ت اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق پاکستان کی 300 کابینائیں ہیں جس میں سے ہر کابینہ کو 1200 پودے لگانے کا ہدف دیا گیا۔عنقریب دعوت اسلامی کے تمام مدنی مراکز اور زون میں یہ رپورٹ پہنچادی جائیگی کہ کس علاقے میں کونسے پودے کار آمد ہیں۔ اس مہم کے حوالے سے دعوت اسلامی کا نعرہ ہے کہ ”درخت لگانا ہے پودے بنانا ہے“

یادرہے کہ پودے لگاناصدقہ جاریہ، آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سنت ہے۔ دعوت اسلامی ان پودوں کو ہمارے ہی لئے لگارہی تاکہ اس سے ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے آکسیجن کا باعث بنیں اور ہمارے ماحول کو خوشگوار کریں، دعوت اسلامی عاشقان رسول سے عرض گزار ہے کہ ان پودوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ جب یہ درخت بن جائے تو ہم اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔

عاشقانِ رسول سے اس مہم ”گرین پاکستان“ میں بڑھ چڑھ دعوت اسلامی کا ساتھ دینے اور اپنے ملک پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کی درخواست ہے۔

اس مہم میں ڈونیشن میں کرنے کے لئے ان نمبرز اور Emailپر رابطہ کریں:

Bank: Dubai Islamic Bank

A/c title: Dawat-e-islami-Faizan Global Relief Foundation (FGRF)

A/c #: 0135392017

Whatsapp: +92-315-2678657

Email: info@fgrf.orgwww.fgrf.org


شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 فروری 2021ء بروز اتوار بعد نماز ظہر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ پروفیشلز اجتماع میں مذہبی اسکالر و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری ”Self - Accountability“ کے موضوع پر بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس پروفیشنلز اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے مخصوص سیٹ Availableہیں جس کے لئے رجسٹرد ہونا ضروری ہے۔

رجسٹرڈ ہونے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

madani.co\meetup


شعبہ تخصصات دعوت اسلامی کے علمائے کرام کراچی کے علاقے صدر میں قائم دار الافتاء اہلسنت جامع مسجد اقصیٰ میں مفتی شفیق عطاری مدنی صاحب سے ملاقات کی۔ مفتی شفیق صاحب نے مختلف امور پر علمائے کرام کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ: احمد رضا عطاری، تخصصات دعوت اسلامی)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب کالج گوجرہ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے ٹیچرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو تعلیمی میدان میں بھر پور کوشش کرکے کامیابی حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے میں دینی کاموں کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویژن کالج گوجرہ پنجاب میں ٹریننگ  سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے ٹیچرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنےاور اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے اور اپنے ادارے میں دینی کاموں کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے F.G.R.F کے زیر اہتمام پاکستان کےریگستانوں اور غریب علاقوں میں مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے کنویں کھدوانے کے ساتھ ساتھ ہینڈ پمپ، واٹر پمپ لگانے اور بچوں کی دینی تربیت کے لئے مدرسے قائم کئے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بلوچستان میں مختلف پروجیکٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے فلاحی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی ذمہ داران سے بات چیت کی۔


شعبہ خدام المساجد  والمدارس دعوت اسلامی کے زیر تحت بختیار آباد ڈومکی بلوچستان میں ایک نئی مسجد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

سنگ بنیاد یوکے برمنگھم ریجن کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے رکھا۔ اس موقع پر مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی موجود تھے۔حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کو مسجد آباد کرنے کا ذہن دیا اور دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 فروری 2021ء بروز ہفتہ علی پور چٹھہ، محلہ اسلام آباد میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  اہل علاقہ کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ محمد فیاض عطاری نے ماہِ رجب کی فضیلت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کے گناہوں کا کفارہ، دوسرے دن کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ پھر روزانہ ایک دن کا روزہ ایک ماہ کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔(رپورٹ: عبدالوحید صادق عطاری ، ڈویژن مشاورت نگران) 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلاۃ کے زیر اہتمام اتوار 21 فروری  2021ء بعد نمازِ عشاء ، جامع مسجد فیضانِ قطبِ مدینہ ، علاقہ دھوبی گھاٹ، ڈویژن عثمان آباد، رنچھوڑ لائن کابینہ میں ایک دن کا کورس منعقد ہوا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ اوقات الصلاۃ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں اوقات مکروہہ ، پرنٹڈ نقشوں اور نماز ایپ (Application) کے استعمال کا درست طریقہ بتایا۔ بلند عمارات والے اور ہوائی جہاز والے روزہ کب افطار کریں ؟ اس حوالے سے معلومات دیں۔سحر و افطار،ظہر ، ضحوۂ کبری کے اوقات اور سحری کا مستحب وقت نکالنے کا طریقہ بھی سکھایا ۔

رکن شوری حاجی یعفور عطاری سلمہ الباری نے19 فروری 2021ء بروز جمعہ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گجرانوالہ آفس میں فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین کے نگران مولانا یاسر عطاری مدنی ، فیضان آن لائن اکیڈمی بنات کے نگران مولانا مدثر عطاری مدنی اور لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں رکن ِشوری حاجی یعفور عطاری سلمہ الباری نے کامونکے ، قصور اور لاہور دارالسنہ میں نیو برانچ کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔

گزشتہ دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی سلمان عطاری و نگران فیس ڈپارٹمنٹ غلام مرتضی عطاری نےفیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کامدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران نے فیضان آن لائن اکیڈمی سے کورسز مکمل کرنے والے طلباء سے رابطہ کرنے اور ان سے گفتگو کے انداز کے بارے میں احتیاطیں ارشاد فرمائیں نیز آئی ٹی کے کاموں کو مزید آسان بنانے ،طلباء کی فیس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے بارے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔

19 فروری  2021ء بروز جمعہ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی اور رکن مجلس سخاوت عطاری مدنی کے ہمراہ حافظ آباد میں واقع فیضان مدینہ کا وزٹ فرمایا۔

دوران وزٹ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین و للبنات کی نیو برانچ کے حوالے سے مقامی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے تعمیرات اور دیگر پالیسیز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔