19فروری 2021ءبروز جمعہ شام 7:00 بجے  دارالافتاء اہل سنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی صاحب مدنی چینل کے آفیشلFacebook پیج پرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ خدام المساجد و المدارس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور نگران زون حاجی محمد نعیم عطاری نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں زیادہ سے زیادہ نیو مساجد و مدارس کا قیام کرنے اور جن مساجد و مدارس میں تعمیرات کا کام چل رہا ہے اسے جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے دینی کام شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے مختصر بیان فرمایا جبکہ نگران مجلس سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے مدنی پھول بیان کئے۔


آج 6 رجب المرجب 1442ھ کی شب ہفتہ وار اجتماع کے بعد آقائے چشت سلطان الہند خواجہ غریب نواز  معین الدین سید حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے809 واں عرس کےموقع پر دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں یکم رجب المرجب سے مدنی مذاکرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

نوٹ: یہ پروگرام مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


ہر جمعرات کی طرح آج مورخہ 18 فروری 2021ء  دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ( Bradford) ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکے کے شہرآئلسبری (Aylesbury) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق بریفنگ دیتےہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام10 تا16 فروری2021ء  تک یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کے علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley,Savile town, Westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 978 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام16 فروری2021ء  کو برمنگھم ويلز كابینہ برسٹل (Bristol)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 10 تا 14 فروری2021ء  تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow and Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش118 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام10 تا 16 فروری2021ء  تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 863 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10تا14فروری2021ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ ، ہنزلو، ایسٹ ہام ،ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری (Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 570اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”جھگڑے کے نقصانات “کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن واحادیث مبارکہ کی روشنی میں جھگڑنے سے بچنےکا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔