3 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کےآخری ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، لوگرونیو (Logroño)، میسلاتا (Mislata)،کاسپے (Caspe)، آرجینڈہ (Argenda) اورپیترائکس(Patraix) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش98 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی ” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات
بتائے نیزفکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی
ترغیب دلائی۔