دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ میں
کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا
درست طریقہ،اسراف اور مستعمل پانی کے احکام کے ساتھ ساتھ مختلف دینی اصول سکھائے
نیز کتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ رمضان کے نکات پر کلام کیا نیزسابقہ ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے رواں سال ڈونیشن کومزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ساہیوال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون
و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ رمضان کے نکات پر کلام کیا نیزسابقہ ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے رواں سال ڈونیشن کومزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن
معمار میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور کمزوریوں کو دور
کرنے ، کارکردگی بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو آسان انداز میں کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
کراچی عائشہ
منزل کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے عائشہ منزل میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 82
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے خصوصی طور پر
شرکت کی اورسنتوں بھرا بیان کیا نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، ہفتہ وار مدنی مذاکر سننے، ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ایسٹ
زون 1 میں زون سطح پر شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون 1 میں زون سطح پر شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
نگران اسلامی بہن سمیت کابینہ مشاورت نے
شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے اہم نکات سے
آگاہ کیا نیز جدول اور کارکردگی کے حوالے
سےکلام کرتے ہوئے مزید مدنی خبریں بنانے کاطریقہ سمجھایا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ایسٹ زون 1 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی ۔ عاجزی کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا نیز تقرریاں مکمل کرنے، مشاورتوں کی کارکردگی چیک
کرنے، ڈویژن مدنی حلقے کو مضبوط کرنے اور کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز دینی کاموں کومزید بڑھانے اوراس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی میں آن لائن ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل
ثروت، ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اور دیگر شعبوں کی خواتین نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصيات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ” My
identity “کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کے کام کرنے، آخرت
کی تیاری کرنےکی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام کراچی لیاری
میں ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد
کورس“ کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری میں قائم ایک بیوٹی پارلر میں ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں پالر
کی اونر سمیت دوسری شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصيات اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کی عظیم
سنت کو خوب عام کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام کراچی کورنگی کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ریجن و کابینہ مشاورت اور دیگر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی بیوٹیشن خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیش کی۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک اولڈ ہاؤس
کا دورہ کیا اور وہاں کی لیڈی انچارج
سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاولڈ ہاؤس میں ماہانہ درس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے یقین دہانی کرواتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن کی جنوری 2021ء کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام فیصل آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی
جنوری 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی
تعداد: 929
اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار9
ماہ میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 491
انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر
کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95
کراچی ایسٹ کورنگی میں علاقائی دورہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ کورنگی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی زون مشاورت ،کابینہ و ڈویژن
مشاورتوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز مدنی
حلقے کو مضبوط بنانے اور تقرر کے حوالے سے کلام کیا۔