فیصل آباد زون کی پینسرہ کابینہ میں اصلاح ِاعمال ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، فیصل آباد زون کی پینسرہ کابینہ میں اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس
میں شعبہ اصلاح ِاعمال ریجن، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اپ
ڈیٹ مدنی پھول اور زون تا ذیلی سطح کے اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے شعبہ کے دینی
کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کےنکات بتائے نیز ہر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع
کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
گوجرانولہ کے ڈویژن موڑ ایمن آباد کے جامعۃ المدینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبے کفن دفن کے زیر
اہتمام گوجرانولہ کے ڈویژن موڑ ایمن آباد
کے جامعۃ المدینہ میں کفن دفن اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کرام نے شرکت
کی۔
رکن کابینہ محمد مختار عطاری نے مدنی پھول دیتے
ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا عملی طریقہ بتایا۔(رپورٹ: محمد ذیشان عطاری ڈویژن ذمہ مجلس کفن و
دفن)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام 21 فروری 2021ء بروزاتوار نوکھر گاؤں ہمبوکی میں اوراق مقدسہ کے باکسز نصب
کئے گئے۔ (رپورٹ محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ
گوجرانوالہ زون)
کشمیر سے تشریف لائے چند علماء کرام کی شخصیات کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز کا وزٹ
.jpeg)
23 فروری 2021ء کو کشمیر سے سابق وزیر و مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز
پارٹی کشمیر چودھری جاوید اقبال بڈھیانوی، چودھری کوثر حسین سابق چیئرمین زکوٰۃ نکیال
نے کراچی کے مختلف علاقوں کی مساجد اور
مدارس علماء کرام کے ہمراہ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تشریف لائے ۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف شعبوں
کا وزٹ کروایا ۔رکن شوری ونگران شعبہ
رابطہ بالعلماء و مشائخ سے خصوصی ملاقات بھی کروائی ۔
تقسیم اسناد اجتماع میں رکنِ شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی کا سنتوں بھرا بیان
.jpeg)
گزشتہ دنوں
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ قرآن پاک کی
تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کرام میں تقسیم اسناد کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے چوہدری زوارحسین وڑائچ (سابق صوبائی وزیرجیل
خانہ جات) ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔

شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 24 فروری 2021ء کو ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں M.B.B.S، ٹیچرز، P.H.Dڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور انجینئرز نے شرکت کی۔
نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں دینی
کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔محمد ثوبان عطاری نےانسانی زندگی کے متعلق سائنسی
تحقیق بھی بیان کیا اور شرکا کو اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے Different Tipsبھی بیان کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 فروری 2021ء کو
خانیوال کے بینکویٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے
انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 21فروری2021 ء بروز اتوار لاہور ریجن، ڈیرہ اسماعیل خان زون، پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔
ایسپائر Aspire کالج اور ٹیکنیکل
کالج خانیوال میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
.jpg)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 فروری 2021ء کو
ایسپائر Aspire کالج اور ٹیکنیکل کالج خانیوال میں ٹریننگ
سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے
اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان
کیا اور شرکا کو اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے ۔ محمد ثوبان
عطاری نے انہیں اپنی صلاحیتوں کو دین کاموں میں صرف کرنے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ
ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ زون ذمہ دار محمد عالم عطاری کا قصور اور فیروز پور کابینہ کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات
.jpeg)
.jpeg)
دعوت اسلامی آج 25 فروری 2021ء سے 6مارچ 2021ء تک عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ
منانے جارہی ہے۔ اس حوالے سے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو خود بھی ماہنامہ فیضان مدینہ کی
سالانہ بکنگ کروانے اور دوسروں اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی ہے اوردعاؤں سے
بھی نوازا ہے۔
واضح رہے کہ عاشقان رسول ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ
سادہ شمارہ 1000روپے اور رنگین شمارہ 1400 میں کرواسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب المصطفٰے ! جو کوئی 12 ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضان مدینہ کی بکنگ کروائے اور کم از کم 25 افراد کو اس کے لئے تیار بھی کرے اس
کو حج کی سعادت نصیب فرما، میٹھا میٹھا مدینہ دکھا، ایمان کی سلامتی نصیب ہو، بُرے
خاتمے سے حفاظت ہو، بے حساب مغفرت ہواور تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس
جنت الفردوس میں عنایت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
ماہنامہ فیضان
مدینہ گھر بیٹھےحاصل کرنے اور سالانہ بکنگ کے لئے اس نمبرپر Whatapp اور کال کریں: 03131139278
.jpg)
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے نگران
محمد ثوبان عطاری نے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ خانیوال کا دورہ کیا۔ اس موقع
پر ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ان اداروں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
محمد ثوبان عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو
پریکٹیکل زندگی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اہم نکات بیان کئے۔