
اسلامی بہنوں کی مجلس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں دارالسنہ
راولپنڈی میں ای رسید
کی تربیتی نشست کا انعقاد ہواجس
میں گلگت زون
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے
ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای رسید کی افادیت بتاتے ہوئے
ان کے اکاؤنٹ اوپننگ فارم فل کرائے اور ای رسید اکاؤنٹ چلانے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کونکات دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس
محفلِ نعت کے تحت گزشتہ
دنوںکراچی لانڈھی کابينہ خرم آباد میں محفلِ
نعت کا انعقاد ہواجس میں خصوصیت
کے ساتھ صاحبزادی عطارسلمہاالغفاراور ریجن،
زون، کابينہ نگران اور دیگرمقامی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے ریجن مشاورت نگران اسلامی بہن کی رخصتی کے سلسلہ میں ہونے
والی محفل نعت میں شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے محفل ِنعت میں شادی کی تقریبات کو شریعت کے مطابق کرنےاور فرائض
کی پابندی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے دعا کروائی نیز اسلامی بہنوں کو مدنی برقع پہنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔
فیصل آباد ریجن کی ٹوبہ زون میں اصلاحِ اعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ٹوبہ زون میں اصلاح ِاعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن، زون اور ذیلی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اپنے شعبہ کے اپ ڈیٹ
مدنی پھول اور زون تا ذیلی سطح کے کارکردگی فارم اور شعبہ کے دینی کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کا
طریقہ بتایا نیزتقرریوں کا جائزہ لیتے
ہوئے ذیلی سطح پر تقرریاں مکمل کی ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن کابینہ میں زون سطح کےمدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں
ذیلی، علاقہ،ڈویژن ،کابینہ سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں
کی پورے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےرجب شعبان کے نکات سمجھائے نیزمدنی کاموں میں بہتری کے متعلق بھی تربیتی مدنی پھول دئیےاورنئی تقرریوں کے
اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔
اسلام آباد
رکن کابینہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ عبدالصمد عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر
اہتمام 23 فروری2021 ء بروز منگل ریجن اسلام آباد ، زون راولپنڈی میں اسلام آباد رکن کابینہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ
عبدالصمد عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ
منعقد ہوا جس میں ریجن زون ذمہ دار اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
ابو حامد محمد عادل عطاری نگران ڈیپارٹمنٹ سکیورٹی
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے ، ای رسید نظام اور مدنی عطیات کے حوالے سے اہداف طے ہوئے بڑی رات
اجتماعات انتظامات کے حوالے سے کلام ہوا ۔(رپورٹ: محمد عبداللہ عطاری وولنٹیر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ)
حیدرآباد ریجن
میں فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ حیدرآباد ریجن میں ریجن
ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ
داران کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے
میں ریجن ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے 12دینی کام کرنے اور ان میں مضبوطی لانے کے
حوالے سے شرکاء کی تربیت کی نیز تنظیمی
ذمہ داری لینے کا ذہن دیا اور ہر برانچ میں دینی کاموں کے ذمہ داران کا تقرر بھی کیا۔(رپورٹ: شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی)
فیضان آن
لائن اکیڈمی کورنگی برانچ سے بذریعہ انٹرنیٹ انوویٹو ٹیم،(FMVU)
ٹیم،مجلس آئی ٹی اور مجلس مالیات کا مدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
غلام الیاس عطاری مدنی نے کورنگی برانچ سے بذریعہ انٹرنیٹ انوویٹو ٹیم،(FMVU)
ٹیم،مجلس آئی ٹی اور مجلس مالیات کا الگ الگ مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں متعلقہ معاملات پر کلام کیا گیا نیز اگلے
اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
لاہور ریجن میں شعبہ ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن کے تحت لاہور ریجن میں شعبہ
ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہن نے ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کے آرڈرز
اور ڈونیشن بکس کے نیو فارم کی اَپ ڈیٹ معلومات فراہم کی ۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زیر اہتمام 22فروری 2021ء
بروز پیر سندھ ، لاڑکانہ زون میں زون ذمہ
دارحکیم ندیم عطاری نے حکیم حضرات میں
مدنی حلقہ لگایا جس میں متعدد حکیموں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دارحکیم ندیم عطاری نے حکمت کے حوالے سے
بیان کرتے ہوئے اپنے شعبے رابطہ برائے
حکیم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔ (رپورٹ: شعبہ کارکردگی پاکستان رابطہ برائےحکیم)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون کابینہ داتا صاحب ڈویژن مزنگ
میں اصلاح ِاعمال اجتماع ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے توبہ کے فضائل کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیاجبکہ اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت کا مونکی کابینہ کی
ڈویژن کامونکی غربی میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقادہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ ذمہ
داراسلامی بہن نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کو بہتر
بنانے پر کلام کیا نیزکارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیتےہوئےڈونیشن جمع کرنے
کے اہداف دیئےجس پر ذمہ داراسلامی نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ
اعمال کے تحت کابینہ میاں میرڈویژن تاج
پورہ میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 41 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن نیک اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے 63 نیک
اعمال سے متعلق کچھ نیک اعمال سمجھائے اورعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیتے
ہوئےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شریک رہنے کی ترغیب دی جس پر
اسلامی بہنوں نےاپنی نیت کا اظہار کیا۔