فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد،
مختلف شخصیات کی شرکت
.jpg)
21 فروری 2021ء کو فیصل آباد کے علاقے سمندری
کے میرج ہال میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے اہتمام ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
ہوا جس میں صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد، ڈاکٹرز، P.H.Dہولڈزر،
آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز، سینئرز پروفیسرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد
ثوبان عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات
کے متعلق بریفنگ دی۔ محمد ثوبان عطاری نے شخصیات کو اپنے ماتحتوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں شرکت
کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
ائمہ مساجد کراچی ریجن کے اکاؤنٹس ذمہ دار احمد رضا عطاری کا نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا

ائمہ مساجد
کراچی ریجن کے اکاؤنٹس ذمہ دار احمد رضا عطاری
کا اتوار 21فروری2021 کا اچانک بعد عشاء نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ بروز
پیر انکے غسل وکفن دفن کے مراحل مکمل
کروانے کےلئے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سید قذافی عطاری مدنی انکے گھر تشریف لے گئے۔ غسل میت اور کفن دینے کے مراحل سنت کے
مطابق مکمل فرمائے۔ بعد نماز ظہر جامع
مسجد بیت المعظم اورنگی ٹاون11G/ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ خصوصی طور پر نگران ریجن کراچی و رکن شوری حاجی محمد امین عطاری
، رکن شوری حاجی محمد علی عطاری، نگران
کابینہ اسید رضا(جاوید)عطاری، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سید قذافی عطاری مدنی، رکن ریجن جامعۃالمدینہ
کراچی ریجن مولانا سلیم عطاری مدنی، ناظمین
اعلی ائمہ مساجد کراچی ریجن نےنماز جنازہ میں شرکت کی۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع فیضانِ عطار مسجد میں زون فنانس ذمہ دار عبدالرزاق عطاری کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلشن
اقبال میں واقع فیضانِ عطار مسجد میں زون فنانس ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں نگران کابینہ ، کابینہ
مالیات ذمہ دار ، ڈویژن نگران اور ڈویژن مالیات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صاحبزادہ چوہدری محمد بابر(حق باہو پیٹرول پمپ والے) کا مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈہرکی کا وزٹ
.jpeg)
چوہدری
عبدالرشید آرائیں کے صاحبزادے چوہدری محمد بابر(حق باہو پیٹرول پمپ والے) نے مدنی
مرکز فیضان مدینہ ڈہرکی کا وزٹ کیا۔ ڈہرکی ڈویژن نگران منظور احمد مدنی نے ان کو
ڈہرکی فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃالمدینہ اور مدرستہ
المدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے وزٹ کروایا
۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات
دیں۔
فیضان مدینہ
ڈہرکی کے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس پر انہوں نے اسی وقت ہاتھوں ہاتھ تعمیراتی کاموں کے لئے تعاون بھی کیا۔ ڈویژن نگران منظور مدنی نے ان کو ماہنامہ فیضان
مدینہ تحفے میں پیش کیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی بھی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ: محمد حسین عطاری)
لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری کے ماموں جان کے انتقال پر مدنی قافلہ ذمہ دوران کی تعزیت
.jpeg)
گزشتہ دنوں
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن
حاجی یعفور رضا عطاری کے ماموں جان
کے انتقال پر مدنی قافلہ ذمہ دوران نےتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اصلاحی گفتگو فرماتے ہوئے نیکیاں کمانے، زندگی کے
ان قیمتی لمحات کو سمجھ کر اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)
شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتما م ، لاہور ریجن، فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تربیتی سیشن کا انعقاد
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتما
م گزشتہ دنوں لاہور ریجن، فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تربیتی
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
قافلہ ریجن ذمہ دار شہباز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کی اہمیت
کو اجاگر کیا ۔سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کے نظام کے حوالے سے تربیت دی
اورآ ئندہ کی پالیسیوں پر مدنی پھول دئیے۔ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور
دوسرےاسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے زیر اہتمام 20 فروری 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن میں واقع مکتبۃ المدینہ بلڈنگ میں تربیتی سیشن
کا انعقاد
کیا گیا جس میں حامد عطاری عطیات بستہ جائزہ مجلس ذمہ دار پاکستان نے ایمانداری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو خود کفیل کرنے ، شعبے
کے نظام کے حوالے سے مستقبل کی پالیسی اور اہداف پر کلام ہوا۔( غلام جیلانی عطاری، سپروائزر عطیات بستہ لاھور
جنوبی زون)
یوکے ریجن کی
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ ، بریڈ فورڈاور
آئر لینڈ کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ شارٹ کورسز کی عالمی سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور One Day session
" A Night Journey " کورس کا تعارف و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے ان ممالک میں کورس کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 23 فروری 2021ء کواسپین (Spain) کے ڈویژن (Madrid) کے علاقےکاسپے (Caspe) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے
مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے
کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین
یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
45 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
89
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
194 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
306
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
108 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
210اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”فیضانِ رجب“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5
ہزار 275 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” فیضانِ
رجب“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کی ڈویژن میلان( Milan) کے علاقے کاستانو
پریمو میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے گھر پر جا
کر ان کی ساس امی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کرنےکا ذہن دیا نیز انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کے 8 دینی کاموں کا تعارف پیش کیا
اور مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے ،
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ
کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔